Subscribe:Posts Comments

Immigration Policies and Rules

 

 

 


امیگریشن پالیسیز پاکستانیوں کے لیے

Immigration

Immigration

 

 

ملک میں امن و امان کی ابتر صورتحال ، بگڑتے معاشی حالات اور بیروزگاری نوجوان نسل کو مایوسیوں کے اندھے کنویں میں دھکیل رہے ہیں۔ جس کے باعث اکثریت کو اپنا مستقبل پاکستان سے باہر مختلف ممالک میں نظر آ رہا ہے۔ اس کا نتیجہ ملک کا ٹیلنٹ یعنی ہمارے ڈاکٹرز، انجینئرز ، آئی ٹی ماہریں اعلی تعلیم یافتہ استاتذہ اور ہنر مند طبقہ تیزی سے بیرون ملک  منتقل ہو رہا ہے۔ اس صورتحال کے یقینا دورس نتائج وطن عزیز کو آئندہ  عشروں میں بھگتنا ہونگے تاہم اس کے کچھ مثبت پہلو بھی ہیں جن میں زرمبادلہ میں اضافہ اور بیروزگاری کی شرح میں ایک حد تک کمی سرفہرست ہیں۔

اس بحث سے قطع نظر کہ ہمارے نوجوانوں کے بیرون ملک جانے سے ملک کا فائدہ ہو رہا ہے یا نقصان ہمیں اس تلخ حقیقت پر غور کرنا ہے کہ ہر تیسرے نوجوان کی باہر کی خواہش دیکھ کر سینکڑوں جعلساز بھی اپنے جال بچھا کر بٹھ گئے ہیں جو کہ سادہ لوح افرد کو باہر بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتے ہیں اور اکثر و بیشتر انہیں موت کے منہ میں دھکیل دیتے ہیں جبکہ بعض اوقات جیل ان کا مقدر بنتی ہے یا پھر ڈی پورٹ ہونے کی ذلت اٹھانا پڑتی ہے۔ ایجنٹوں کی اکثریت جعلی ویزوں اور بوگس دستاویزات کے ذریعے لوگوں کو باہر بھجوانے کی کوشش کرتی ہے جس کے باعث وہ قانون کے شکنجے میں آجاتے ہیں۔ بعض ایجنٹ نوجوانوں کو لانچوں، مال گاریوں اور کنٹینرز میں چھپا کر بیرون ملک پہنچانے کی سع کرتے ہیں۔ ایسے بد نصیبوں کے انجام کی خبریں بھی اکثر اخبارات کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ کئی جعلساز اخبارات میں ویزے دلانے کے اشتہارات دے کر امیگریشن قوانین اور قواعد ضوابط سے بے بہرہ نوجوانوں سے رقوم ہتھیاتے ہیں اور بھر کسی روز راتوں رات دفاتر بند کر کے رفو چکر ہو جاتے ہیں۔ ان تمام مسائل سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ جس ملک میں جانا چاہتے ہیں اس ملک کے امیگریشن قوانین کا مطالعہ کریں اورتمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ویزا حاصل کرکے وہاں جائیں۔ اچھی سائٹ ڈاٹ کام کے اس سیکشن کو لاونچ کرنے کا اصل ممقصد یہی ہے کہ ایسے لوگوں کیلئے تمام متعلقہ معلومات اپنی قومی زبان اردو میں ایک جگہ اکٹھی کر دی جائیں جو کہ ان کیلئے قابل فہم ہو اور ایجنٹوں کے ہتھے چڑھنے کی بچائے بآسانی اپنا کیس تیار کر سکیں۔

 

امریکن ویزا اور امیگریشن بارے تفصیلات

 

برطانوی ویزا اور امیگریشن بارے تفصیلات

 

آسٹریلوی ویزا اور امیگریشن بارے تفصیلات

 

 برازیل ویزا اور امیگریشن بارے تفصیلات

انڈین ویزا اور امیگریشن بارے تفصیلات

 

امید ہے ہماری یہ کوشش آپ کو پسند آئے گی۔ آن لائن وزٹرز اس سیکشن میں کوئی کوتاہی، غلطی نظر آنے پر ہمیں ضرور آگاہ کریں۔


© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM