Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » India » Indian Immigration and Indian Visa System Most Important Information

 

 

 


بھارت

(INDIA)

جمہوريہ بھارت برصغير کے زيادہ تر رقبہ پر پھيلا ہوا پاکستان کا پڑوسى ملک ہے. جو کہ بلحاظ رقبہ دنيا کا ساتواں اوربلحاظ آبادى دنيا کا دوسرا بڑا ملک ہے. بھارت کے مشرق ميں بنگلہ ديش اور ميانمار, شمال ميں بھوٹان, چين اور نيپال جبکہ مغرب ميں پاکستان واقع ہے. جنوب مشرق اور جنوب مغرب ميں بحرہند ہے. اس کا دارالحکومت نيو دہلى اور بڑے شہروں ميں ممبئى, کولکتہ, حيدرآباد, بنگلور, چنائى, چندى گڑھ, مدراس اور گجرات شامل ہيں. اس کا رقبہ 3165596مربع کلوميٹر اور آبادي ايک ارب بارہ کروڑ ہے جس ميں اکثريت ہندوؤں کى ہے تاہم مسلمان, عيسائى, سکھ, بدھ مت بھى موجود ہيں. بھارت ميں مسلمانوں کى تعداد بارہ کروڑ سے زائد ہے اور ہر آٹھہ بھارتيوں ميں سے ايک مسلمان ہے. کثافت آبادى کا تخمينہ 870افراد فى مربع ميل لگايا گيا ہے. يہاں ہندي, اردو اور انگريزى دفترى زبانيں ہيں. وقت کے لحاظ سے پاکستان سے آدھا گھنٹہ آگے ہے. دسمبر سے مارچ تک موسم سرما, اپريل سے جولائى موسم گرما اور جون سے ستمبر تک موسم برسات رہتا ہے. بھارت کى کرنسى روپيہ ہے.مچھلى, قيمتى پتھر, جيولرى, چمڑے کا سامان, کاٹن يارن, چائے چھوٹى آلائچى, پان کا تمباکو وغيرہ اس کى برآمدات ميں شامل ہيں جبکہ خام تيل, پٹروليم مصنوعات, کھاد, کيميکلز, آئرن, سٹيل اور مشينرى دوسرے ممالک سے منگواتاہے.
پاکستانى شہريوں کے ليےويزے

تمام پاکستانى شہريوں کو بھارت ميں داخل ہونے کے ليے ويزا درکار ہوگا جس کے ليے بھارتى ايمبيسى ويزا درخواستيں اب فيڈبکس (Gerry’s Visa Service)کے ذريعے بھى جمع کرتى ہے.جس کى اسلام آباد سميت تمام بڑے شہروں ميں سروس دستياب ہے. فيڈبکس کے اوقات کار, ايڈريس اور ديگر معلومات کيلئے اس نمبر 111-811-111پر کس بھى وقت رابطہ کيا جاسکتا ہے. ٹى سى ايس کي ڈراپ بکس سروس بھى ويزا درخواست جمع کراسکتے ہيں اس کے بارے ميں معلومات ان کى ويب سائٹ www.visatronix.com حاصل کريں گے. ويزا فارم فيڈبکس سے حاصل کرنے کے علاوہ بھارتى ہائى کيمشن کى ويب سائٹ (india.org.pk)سے ڈاؤن لوڈ بھي کرسکتے ہيں جسے ہاتھہ پر نہ کيا جائے بلکہ ٹائپ رائٹر سے Fill upکرائيں. فارم کا فارميٹ ہرگز تبديل نہ کيا جائے گا ورنہ يہ قابل قبول نہيں ہوگا.

 

ہر قسم کے ويزوں کى فيس صرف 15روپے مقرر ہے. پراسيسنگ ٹائم کم از کم 15دن ہے جبکہ ہر اميدوار کے ليے سپانسر ليٹر اور انٹرويو ضرورى ہے.


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM