Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » America » Basic Information About America in Urdu (Immigration to America)

 

 

 


امریکہ کے بارے میں کچھ اہم معلومات

 

 

شمالی امریکہ میں واقع ریاست ہائے متحدہ امریکہ بلا شرکت غیرے دنیا کی واحد سپر پاور بن چکا ہے۔ جس کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن اتحادی ہے مگر دونوں ممالک کے تعلقات مختلف اوقات میں بنتے بگڑتے رہتےہیں۔ اگرچہ کسی پاکستانی حکومت کا امریکی آشیرباد کے بغیر عملی طور پر قائم رہنا ممکن تصور نہیں کیا جاتا اس کے باوجود عوام کی اکثریت اس کی پاکستان کے اندر روزبروز بڑھتی ہوئی مداخلت کو سخت نا پسند کرتی ہے۔

اسے عرف عام میں یونائیٹیڈ سٹیٹس بھی کہتے ہیں تاہم بعض ماہرین کے مطابق اسے سرف امریکہ کہنا تکنیکی اعتبار سے غلط ہے۔ کیونکہ امریکہ براعظم کا نام ہے۔ اس کے شمال میںکینیڈا، مشرق میں بحراوقیانوس اور مغرب میں بحرالکاہل واقع ہے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ ایک وفاقی  آئینی ریاست ہے اور اس کا دارالکومت واشنگٹن ڈی-سی ہے۔ 37 مربع میل بعنی 96 لاکھ مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا یہ ملک دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جس میں کل تیس کروڑ سے زائد باشندے آباد ہیں۔ اس کی سرکاری زبان انگریزی اور کرنسی ڈالر ہے۔۔

امریکی اثرورسوخ روس کے زوال کے بعد بڑھا جب سرد جنگ ختم ہوئئی تو امریکہ سپر پاور کے طور پر ظاہر ہوا جو اب دنیا بھر کے مسائل میں مداخلت کر رہا ہے۔

رقبہ :

رقبے کے لحاظ سے روس اور کینیڈا کے بعد اس کا تیسرا نمبر ہے۔ اس کا زیادہ تر اکٹھا حصہ مشرق میں موجود ہے، میکسیکو اور خلیج میکسیکو جنوب میں ہیں اور کینیڈا شمال میں ہے۔ الاسکا کی سرحدیں بھی کینیڈا سے ملتی ہیں بحرالکاہل جنوب میں اور بحرشمالی اس کے شمال میں رہے۔ الاسکا کے مغرب میں بیرنگ سٹریٹ یعنی بیرنگ نامی تنگ سی سمندری پٹی ہے ججس کے پار روس ہے۔ ہوائی کی ریاست بحرالکاہل میں جزائر کی پٹی کی صورت میں موجود ہے جو براعظم شمالی امریکہ سے جنوب مغرب کی طرف ہے۔

امریکی سرزمین خصوصی طور پر مغرب میں بہت مختلف ہے۔ شمالی ساحل میدان ہیں جو کہ جنوب میں وسع اور شمال میں تنگ ہوتے جاتے ہیں۔ ساحلی پٹی نیو جرسی کے شمال میں ختم ہو جاتی ہے۔ بالکل جنوب مشرق میں فلوریڈا ہے جو دلدلی میدانوں کی سرزمین ہے۔ ساحلی میدانوں سے ہٹ کر پیڈاماونٹ کا علاقہ آتا ہے یہ اپالانچیان پہاڑوں میں ختم ہوتا ہے۔ جو شمالی کیرولائنا ٹینیسی اور نیو ہمشائر میں 6000 فٹ تک بلد ہیں۔ اپالانچیز کی مغربی ڈھلوانوں پر میدان قدرے ہموار ہیں اور گریٹ لیک اور مسی سیپی دریا جو کہ دینا کا چوتھا بڑا دریا ہے موجود ہیں ۔ دریائے مسی سیپی کے مغرب میں بنجر پہاڑ ہیں۔

گریٹ پلینز کے مغربی کنارے سے راکی پہاڑوں کی سلسلہ اچانک بلند ہوتا ہے اور شمال سے جنوب کی طرف پورے امریکہ میں بھیل جاتا ہے اس کی بلندی کو لوراڈو میں 14000 فٹ یعنی 4270 میٹر  ہے۔ ماضی میں راکی پہاڑ اپنی آتش فشانی سرگرمیوں کی وجہ سے مشہور تھے لیکن آج صرف ایک علاقہ ایسا ہے جو آتش فشانی کے حوالے سے سرگرمیوں کی وجہ سے مشہور تھے لیکن آج صرف ایک علاقہ ایسا ہے جو آتش فشانی کے حوالے سے سرگرم ہے ۔ یہ علاقہ ییلوسٹون پارک ، وائی اوومنگ میں ہے اور سپروالککینو کہتے ہیں الاسکا میں بھی بہت سارے پہاڑی سلسلے موجود ہیں جن میں ملک کینلی پہاڑ شمالی امیکہ کا سب سے بلند پہاڑ ہے۔ الاسکا کے پورے علاقے میں آتش فشان پائے جاتے ہیں۔

 

 

Basic Information About America in Urdu

 


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM