Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Magic » جادوکے پوشیدہ راز جانیئے

 

 

 


جادوکے پوشیدہ راز جانیئے

Secrets Of Magic in Urdu

 

اچھی سایٹ ڈاٹ کام کے اس حصے میں ہم آپ کو خاص قسم کے جادو کے طریقے بتائیں گے جن کہ دیکھ کر کوئی بھی انساں آپکوو ایک عام انسان نہیں سمجھے گا ۔ ان جادوئی طریقوں کے بتائے جانے کا اصل مقصد لوگوں کو ایسے فریب کاروں سے آگاہ کرنا ہے جو سادہ لوح لوگوں کو ہاتھ کی صفائی دکھا کر لوٹ لیتََے ہیں۔ انسان کی یہ فطرت ہے کہ جب وہ کسی دوسرے انسان میں کوئی خاص یا عجیب و غریب خصوصیت دیکھتا ہے تو اس سے بہت جلد متاثر ہو جاتا ہے اگر ایسی خصوصیات کا حامل انسان ان خصوصیات کو غلط مفادات کے لیے استعمال کرئے تو اس پر یقین کرنے والے لوگ بہت جلد بے وقوف بن جاتے ہیں ۔ پاکستان اور انڈیا دونوں ایسے ملک ہیں جہاں روزانہ لاکھوں لوگوں کو پیری فقیری نجومیوں اور پنڈت سنیاسییوں کے چکروں میں لوٹا جاتا ہے۔ ہم روزانہ اخبارات میں لاکھوں ایسے پیروں فقیروں کے اشتہارات دیکھتے ہیں جو لوگوں کے سامنے ایسے ایسے خدائی دعوے کرتے ہیں کہ جن کو عام عقل تسلیم ہی نہیں کرتی مگر پھر بھی لوگ ایسے عاملوں اور پیروں فقیروں کے پاس جاتے ہیں اور ان پر یقین بھی کر لیتے ہیں اور بعد میں انھی اخبارات میں ہم ایسے لوگوں کے لٹنے کی خبریں بھی پڑھتے ہیں۔ لوگ اپنے مال سے تو ہاتھ دھوتے ہی ہیں مگر یہاں تک کہ عورتیں اپنی عزتیں بھی کھو بیٹھتی ہیں۔

ِیہاں سوچنے کی بات یہ ہے کہ آخر لوگ ایسے جعلی پیروں فقیروں پر یقین کیسے کر لیتے ہیں آیئے میں آپکو ایک واقع سناتا ہوں ۔ کہتے ہیں ایک فریب کار انسان مسجد کا ملا تھا۔ اس کو ایک دن لوگوں کو اپنی فریب کاری کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کی سوجھی تو اس نے بازار سے ایک چھوٹی سی بجلی کی بیٹری اور ایک سکرین کی بوتل خریدی اور سبز پیراہن زیب تن کر کے علاقے میں گھومنے لگا اور ایک دن علاقے سے باہر ایک چشمہ کے پاس قبلہ رخ ہو کر بیٹھ گیا۔ لوگوں نے جب ایک درویش صورت انسان کو دیکھا تو امد و رفعت شروع ہو گئی دودھ کے پیالے، گھی کے پراٹھے اور شرینیاں ہر طرف سے خاضر ہونے لگیں اور کافی مرد اور عورتیں خدمت میں ہر وقت رہنے لگے۔

رات کے اندھیرے میں پیر صاحب اللہ ھو کا نعرہ لگاتے تو گوڈری “سینے کے اوپر” کے اندر بیٹری رکھ کر دبا دیتے ایک دم شعلہ بلند ہوتا اور غائب ہو جاتا لوگ چہ مے گوئیاں کرنے لگے کہ فقیر بڑا کرنی والا اور صاحب کرامت ہے جب پیر صاحب اللہ ھو کا نعرہ لگاتے ہیں تو انکے سینے سے نورانی شعلے نکلتے ہیں۔ پیر صاحب کا بہت چرچا ہوا اور لوگ انکی کرامت کے دلدادہ ہو گئے۔ ایک روز درویش کو بستی میں لے جایا گیا جب فقیر صاحب مجمع میں بیٹھے تو ایک پیالا پانی لانے کی فرمائش کی۔ پانی پیش کیا گیا تو فقیر صاحب نے پیالہ ہاتھ میں لے کر باتیں شروع کر دیں اور لوگوں کو باتوں میں الجھا کر اپنی انگلی جس پرر سکریں لگی تھی پیالے میں ڈال دی اور تھوڑی دیر کے بعد پانی کا ایک گھونٹ پی کر فرمانے لگے میں نے پانی مانگا تھا یہ تو شربت ہے یہ لو چکھو ایک آدمی نے پانی کا ایک گھونٹ پیا تو حیران رہ گیا حاضرین بھی حیران رہ گئے کہ پیر صاحب نے پانی مانگا تو اللہ نے اسے میٹھا کر دیا۔ لیکن نادانوں کو کیا خبر تھی کہ اللہ کے نعرے اور پانی کے پیالے میں بیٹری اور سکریں کا راز ہی اصل کرامت ہے۔ اسی طرح جعلی عامل، پیر فقیر اور جادوگر لوگوں کو اپنی طرف مائل کرتے ہیں اور لوگ خاص کر کے عورتیں اپنی عزتیں تک کھو بیٹھتی ہیں۔

اچھی سایٹ ڈاٹ کا کے اس حصے کا اصل مقصد بھی یہی ہے کہ آپ کو ایسے شعبدوں جسے ہم جادو یا ہاتھ کی صفائی بھی کہہ سکتے ہیں ان کے طریقے اور رازوں سےآگاہ کیا جائے۔ ویب سایٹ کے اس حصے میں ہماری ٹیم آپکو نئے نئے جادوئی ٹوٹکوں کے بارے میں آگاہ کرتی رہے گی۔

جادو سیکھنا یہاں سے شروع کریں

 

نوٹ : اچھی سایٹ ڈاٹ کام کی ٹیم کے اس سیکشن کا مقصد لوگوں کو جادوئی ٹوٹکوں سے اور انکے پوشیدہ رازوں سے آگاہ کرنا ہے اس لیے برائے مہربانی ان طریقوں کو غلط مقصد کے لیے ہرگز استعمال نہ کریں اور ویب ماسٹرز خصرات سے التماس ہے کہ ویب سایٹ کا یہ حصہ اچھی سایٹ ڈاٹ کام کی ملکیت ہے لہذا اسے کاپی کرنے سے اجتناب کریں ورنہ ایسے ویب ماسٹرز کے خلاف گوگل ڈیجیٹل ملینیم کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارے لیگل ایڈوائیزر سے نیچے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔

مدبر حسین قریشی – ایڈووکیٹ ہائی کورٹ – وائس پریذیڈنٹ ینگ لائیرز لاہور
موبائل : 00923334705002


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM