Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Brazil » Brazil Immigration and Brazil Visa System Most Important Information in Urdu

 

 

 


برازيل

(BRAZIL)

 

وفاقي جمہوريہ برازيل جنوبي امريکا کا سب سے بڑا اور دنيا کا ﴿بلحاظ آبادي و رقبہ﴾ پانچواں بڑا ملک ہے اس کي سرحديں شمال ميں وينزيلا, سري نام, گيانا, شمال مغرب ميں کولمبيا, مغرب ميں بولويا اور پيرو جبکہ جنوب ميں ارجنٹينا اور پيرا گوائے سے ملتي ہيں. اس نے 7ستمبر 1822ء کو پرتگال سے آزادي کا اعلان کيا جس کو 29اگست 1825ء کو دنيا نے تسليم کيا اور 15نومبر 1889ء کو جمہوريہ قرار پايا. برازيل کا کل رقبہ 8514877مربع کلوميٹر اور آبادي تقريبا 18کروڑ 63لاکھہ ہے. کثافت آبادي 57افراد في مربع ميل ريکارڈ کي گئي ہے. في کس آمدن کا تخمينہ 97امريکي ڈالر سالانہ لگايا جاتا ہے. دارالحکومت براذيليا, کرنسي ريل(R$)اور قومي زبان پر گوگيز (Portuguese)ہے. يہاں89فيصد رومن کيتھولک عيسائي آباد ہيں اس لئے سرکاري مذہب عيسائيت ہي کو قرار ديا گيا . اس ملک ميں تقريبا 86فيصد لوگ تعليم يافتہ ہيں. اس کے بڑے شہروں ميں مناڈاس, پورٹواليگري اور سلواڈور شامل ہيں. يہاں جنوري کے مہينے ميں درجہ حرارت 24ڈگري سينٹي گريڈ اور جولائي ميں 20سينٹي گريڈ تک رہتا ہے جبکہ سالانہ 1650ملي ميٹر تک بارش ريکارڈ کي جاتي ہے. واضح رہے کہ برازيل کے جنگلوں ميں پودوں کي سب سے زيادہ يعني 55ہزار اقسام پائي جاتي ہيں.
برازيل ٹرانسپورٹ کے سپيئر پارٹس, مشينري, لوہا, ٹيکسٹائل مصنوعات, جوتے, کاغذات, کافي, سويابين, چيني, تمباکو اور مختلف پودوں کے بيج ايکسپورٹ جبکہ گندم, خام تيل, کھاد, اشيائے خوردني, کوئلہ اور کيميکلز امپورٹ کرتا ہے. وقت کے لحاظ سے پاکستان سے تقريبا 8گھنٹے پيچھے ہے.

 

Brazil Immigration Policies For Pakistan


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM