Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Asanas » پیٹ کی بیماریاں

 

 

 


پیٹ کی بیماریاں

 

 

نظام ہضم کو خراب کرنے والی بیماریاں پیٹ کی پیماریاں کہلاتی ہیں ان میں عام قسم کی بیماریاں یہ ہیں قبض۔ ہوا یعنی گیس وتبخیر۔ بد ہضمی ۔ تیزابیت۔ معدے کا درد ۔ دست ۔ پیچش ۔ اسہال ۔ اور انتوں کی بیماریاں ۔ السر وغیرہ شامل ہیںاچھی سائٹ ڈاٹ کام کے یوگا ماہرین کے مطابق ہر دوسرا شخص ان بیماریوں کا شکارہے اور زیادہ تر وہ لوگ ہی یوگا کی طرف آتے ہیں جو ڈاکٹروں اور حکیموں سے مایوس ہو چکے ہوتے ہیں۔

اگرچہ ان تمام بیماریوں کے اسباب اور وجوہات کئی ہو سکتی ہیں لیکن عام یہ ہیں۔

١۔ اعصابی اور نفسیاتی دباؤ سے پیدا ہونے والے مسائل مثلا گھبراہٹ ، پریشانی ، اعصابی تناؤ وغیرہ۔

٢۔ کھانے کی غیر موزوں عادات مثلا بسیار خوری غلط وقت پر کھانا۔ کھانے کے فورا بعد بستر پر جا کر سو جانا، غیر متوازن خوراک کا استعمال تلی ہوئی اشیاء اور تیز مصالحہ جات کا زیادہ استعمال وغیرہ۔ ہم اس نتیجہ پر پہنجے ہیں کہ ان تکلیفوں کا علاج یوگا کے ذریعے ممکن ہے۔ بہت سے کیسوں میں بیماری دو ہفتوں میں کنٹرول ہو جاتی ہے اور دو تین ماہ میں مکمل طور پر ختم ہو جاتی ہے۔ اب ہم اس طریقہ کی طرف آتے ہیں جس پر عمل کر کے لاکھوں افراد نے مذکورہ بالا بیماریوں ےس چھٹکارہ حاصل کیا یوگا کے ذریعے علاج کرنے کے لئے دو ضروری عمل یہ ہیں
١۔ روزانہ کچھ آسنوں کی مشق
٢۔ موزوں اور متوازن خوراک کا استعمال
یوگا کے ذریعے علاج

ان مذکورہ بالا بیماریوں کا علاج کچھ اہم آسنوں (مشقوں) سے ہوتا ہے جن کے نام اس طرح ہیں۔

پرانیاما – بمعہ ریچاکا اور پوراکا

اتن باد آسن

پون مکتا آسن

بھجنگا آسن

سلیبھ آسن

پاشحی مون آسن

تمام آسن کے آخر میں شیوا آسن ضرور کریں

واپس مین پیچ

Yoga For Stomach Problems


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM