Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Asanas » پرانیاما – بمعہ ریچاکا اور پوراکا

 

 

 


پرانیاما – بمعہ ریچاکا اور پوراکا

 

 

١۔ پرانیاما مخصوص طریقے سے سانس لینے کو کہتے ہیں اس کی کئی قسمیں ہوتی ہیں اگرچہ ہر قسم کو مختلف طریقے سے کیا جاتا ہے لیکن پھر بھی ہر مشق میں مندرجہ ذیل تین مرحلے مشترک ہوتے ہیں۔
١۔ ریچاکا – (سانس کی ہوا کا اخراج)
٢۔ پوراکا – (سانس اندر کو کھیچنا)
٣۔ کم بھاکا – ( ٹھہراؤ سکوت)
اس خاص پرانیاما میں ریچاکا اور پوراکا تو موجود ہیں لین کم بھاکا نہیں ہے ( یعنی سانس کا ٹھہراؤ)
اس پرانیاما کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں پردہ شکم سے سانس لیا جاتا ہے اس کی مشق میں معدہ اندر کی طرف کھینچا جاتا ہے اور پھر باہر کی طرف اور حرکت مسلسل اور مربوط ہوتی ہے یہ یاد رکھیں کہ معدے کو اوپر نیچے نہیں کھیچا جاتا ہے۔
ییاری کی پوزیشن
فرش پر یا تو پد آسن (نیچے دی گئی تصویر کے متابق) کی پوزیشن اختیار کر کے بیٹھ جائیں۔ اپنی ریڑھ کی ہڈی گردن اور سر کو مکمل طور پر سیدھا رکھیں۔ اپنی آنکھوں کے لیول پر بالکل سیدھا آگے کو دیکھتے جائیں۔ اپنے بازوؤں کو پھیلائیں اور کلائیوں کو گھٹنوں پر ٹکا لیں اپنے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کو آگے لا کر ملا لیں تا کہ ایک دائرہ بن جائے اور دوسری تینوں انگلیوں کو سیشھا کھول کر رکھیں اور اکٹھی ملا لیں اور اب عام طریقے سے یعنی معمول کے مطابق سانس لیں۔
مشق کے مراحل :
١۔ دونوں نتھوں سے سانس کی ہوا خارج کریں اور اس کے ساتھ ہی معدے کو اندر کو کھیچتے ہوئے پیٹ کے غضلات کو سکڑیں تاکہ پھیپھڑوں سے تمام گندی ہوا باہر خارج ہو جائے اس وقت تک ہوا خارج کرتے رہیں جب تک یہ پوری طرح نہ ہو جائے۔
٢۔ اب وقفہ کریں اور آرام سے بیٹھے رہیں اور ایک سیکنڈ کے بعد آہستہ آہستہ دونوں نتھوں سے ہوا پھیپھڑوں میں داخل کریں یعنی سانس لینا شروع کرریں۔ اب پیٹ کے غضلات کو پیلاتے جائیں اور اتنی گہرائی سے سانس اندر لے کر جائیں یعنی بھرپور طریقے سے سانس اندر کو لیں۔ اب پیٹ اور معدے کا پھیلاؤ آہستہ آہستہ اور با ربط ہونا چاہیئے اور رتیز اور بے ہنگم نہیں ہونا چایئے۔
٣۔ گہرا سانس لینے کے بعد ایک سیکنڈ کا وقفہ لیں اور اب مزکورہ بالا طریقے سے ہوا خارج کرنا شروع کریں۔ اس عمل کو دس سے پندرہ منٹ تک جاری رکھیں ایک وقت میں ایک کام کریں یا سانس کا داخلہ یا خارج ۔۔۔۔
روزانہ کی مشق :
پہلے ہفتہ میں اس مشق کو دس دفعہ کریں دوسرے ہفتے اور بعد میں اسکو پندرہ مرتبہ تک بڑھائیں۔ لیکن ایک دن میں پندرہ مرتبہ سے زیادہ مت کریں۔
خصوصی توجہ :
جتنی دیرتک پرانیاما (سانس لینے کی مشق) جاری رہے ضرروی یہ ہے کہ ریڑھ کی ہڈی سیدھی رہے سر گردن اور ریڑھ کی ہڈی ایک سیدھ میں رہنی چاہیئے روزانہ مشق ختم کرنے کے بعد اپنے جسم کو چند سیکنڈ تک اسی حالت میں رکھیں اور عام طریقے سے سانس لیں۔ اب آہستہ آہستہ زیادہ آرام دہ پوزیشن اختیار کرلیں۔ پانچ سے دس سیکنڈ تک انتظار کریں اور بعد میں دوسرے آسن کریں۔

 

 

Yoga Training

 

تصویر دیکھیں

اگلا صفحہ

واپس مین پیچ


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM