Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Asanas » سروانگ آسن

 

 

 


سروانگ آسن

 

 

روزانہ کی مشق

اس آسن کو ایک دفعہ ہی کیا جاتا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ زیادہ دیر تک اس کی برقرار رکھا جاَئے، وہ لوگ جو اس آسن کو ایک ماہ کر لیں وہ تین منٹ تک اس کو قائم رکھ سکتے ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ وقت تین منٹ تک ہے شروع شروع میں آپ کو دس سیکنڈ تک اور بعد میں آہستہ آہستہ اس وقت کو زیادہ سے زیادہ کرتے جائیں۔

فائدے :

یہ باتھانامی یوگا کا ایک مفید ترین آسن ہے یہ پورے جسم کا آسن ہے کیونکہ اس آسن کو کرتے ہوئے جسم کے تمام حصے ورزش کر رہے ہوتے ہیں انہیں تقویت پہنچتی ہے اور تحریک  ملتی ہے اور یہ آسن کثیر فوائد کی وجہ سے شرشا آسن کے مترادف ہے۔

دمہ کے مریض اس آسن سے طبی فوائد حاصل کر سکتے ہیں پھیپھڑوں کے تمام حصوں کی ورزش اس سے ہوتی ہے چونکہ نظام تنفس کو مکمل طور پر اس آسن سے تقویت ملتی ہے لہذا پھیپھڑوں کی تمام بیماریاں دور ہو جاتی ہیں۔

اس آسن کے بے شمار فوائد ہیں لہذا سب کو ا سے اتفادہ حاصل کرنا چاہیئے یہ نظام دوران خون کی بھی بیماریوں کو رفع کرتا ہے چہرے کی بافتوں کو خون مہیا کرا ہے قبض ، گیس کو ختم کرتا ہے، نظام انہضام اور جنس کے غدود کو تقویت دیتا ہے اور یہ مرد اور عورتوں دونوں کے لئے یکساں مفید ہے۔

 

 

 

واپس مین پیچ


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM