Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » 1 » عدد ایک کی صحت

 

 

 


عدد ایک کی صحت

یہ لوگ عام طور پر مضبوط و توانا تن کے مالک ہوتے ہیں۔ ان میں بہت زیادہ قوت برداشت ہوتی ہے لیکن کبھی کبھی اچانک ہی یہ لوگ قوت برداشت کھو بیٹھتے ہیں۔ جس سے ان کی صحت متاثر ہوتی ہو سکتی ہے۔ یہ افراد کسی بھی قسم کے چیلنج کامقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اپنی صلاحیتیں منوانے کے لئے بعض اوقات اپنی قوت برداشت سے زیادہ کام کر گزرتے ہیں۔ اس میں شبہ نہیں کہ یہ لوگ بیادی طور پربہت ایکٹو ہوتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی نہ کوئی حد ہوتی ہے۔ اگر یہ لوگ اس کا خیال نہیں رکھیں گے تو ان کے اعصاب متاثر ہونے کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔ بعض دفعہ یہ لوگ شہرت و کامیابی کے حصول کے لئے رت گئے تک کام کرتے رہنے کے عادی ہوتے ہیں۔ جوانی میں تو انہیں اس عادت کے مضر اثرات کا اندازہ یا احساس نہیں ہوتا لیکن جیسے ہی عمر ڈھلنا شروع ہوتی ہے اس کے اثرات بھی ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور بیماریوں کے خلاف ان کی قوت مدافعت رفتہ رفتہ جواب دینے لگتی ہے۔

ریڑھ کی ہڈی اور دل ، ان افراد کے جسم کے کمزور ترین حصے ہیں ۔ لہذا ایسے کاموں سے پرہیز کرنا چاہیئے جس سے ان دونوں چیزوں کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہو۔ کیونکہ ان کے جسم کے دونوں حصے بہت جلد متاثر ہو جاتے ہیں ، جوڑوں کا درد اور امراض قلب ان دو بیماریوں سے قطع نظر یہ لوگ عام طور پر کسی بیماری  کو قریب نہیں پھینکنے دیتے۔

چونکہ یہ لوگ مضبوط تن و توش کے مالک ہوتے ہیں اس لئے جب کبھی بیمار بھی ہوں تو بہت جلد صحت یاب ہو جاتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ افراد بیمار بن کر پڑے رہنے کو پسند نہیں کرتے۔ اس سلسلے میں ان کی قوت ارادی بڑی کارآمد ثابت ہوتی ہے اور یہ لوگ بہت جلد بستر چھوڑ دیتے ہیں۔

یہ لوگ بڑے دلیر اور جرات مند ہوتے ہیں لیکن اگر یہ لوگ صحت کے اصولوں کا خیال رکھیں تو چھوٹی چھوٹی بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ انہیں زندگی سے بہت محبت ہوتی ہے۔ ہر اچھی چیز کے حصول کی لگن انہیں زندگی میں آگے بڑھتے رہنے پر مجبور کرتی رہتی ہے۔ لہذا بعض اوقات یہ لوگ اس قدر گرم جوشی کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ کوئی نہ کوئی حادثہ انہیں وقتی طور پر مفلوج کر دیتا ہے۔ بعض اوقات یہ لوگ ایسا رسک لینے پر بھی تیار ہو جاتے ہیں جنہیں دوسرے لوگ پسند کرتے ہیں۔

چونکہ خواتین حسین اور پر کشش ہوتی ہیں۔ اس لیے انہیں اپنا ساتھی تلاش کرنے میں زیادہ دشواری پیش نہیں آتی۔ مرد اس کی کشش سے متاثر ہو کر خودبخود اس کی طرف کھینچے چلے آتے ہیں۔ ان کی آنکھوں کی چمک جنس مخالف کو فورا ہی مسحور کر لیتی ہے ۔ ادھیڑ عمری اور موٹاپے کے باوجود ین کی جسمانی کشش برقرار رہتی ہے۔ ان کے زندہ رہنے کی خواہش کبھی نہیں مرتی اور یہ لوگ زندگی کے آخری لمحوں میں بھی زندگی کی آس لگائے رہتے ہیں۔

یہ لوگ چونکہ اکثر بد پرہیز ہوتے ہیں اس لیے اپنی صحت خراب کر لیتے ہیں۔ عموما ایسے لوگوں کے چہرے چیچک کے داغوں سے بدنما ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے دل مضبوط اور آنکھِیں روشن ہوتی ہیں۔

 

 

Lucky Stone

Important information according to date of birth

Date of birth effects on life

 

 


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM