Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » 1 » خصوصیات

 

 

 


خصوصیات

1۔ ان افراد میں تحکم کا عنصر نمایاں ہے۔

2۔ ان میں کوئی نہ کوئی بات ایسی ضرور ہوتی ہے کہ دوسرے نہ صرف ان کی بالا دستی کو تسلیم کر لیتے ہیں بلکہ ان فیصلوں کا احترام بھی کرتے ہیں۔

3۔ یہ عام طور پر خود مختار ہوتے ہیں۔

4۔ کسی معاملے میں ان سے وقت ضائع کرنے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

5۔ رومانس کے معاملے  میں ان کے جزبات بہت ہمہ گیر ہوتے ہیں۔

6۔ یہ مضبوط قوت ارادی اور استقلال کے مالک اور دور اندیش ہوتے ہیں۔

7۔ یہ عام طور پر اچھے منظم اور لیڈر ثابت ہوتے ہیں۔

8۔ یہ اپنے وقار کا بہت خیال رکھتے ہیں اور اپنی سطح سے نیچے آنا پسند نہیں کرتے۔

9۔ یہ لوگ چونکہ اپنا احترام کرانا چاہتے ہیں اس لئے دوسروں کا احترام کرتے ہیں۔

10۔ یہ لوگ کسی کو بھی کسی قسم کی تکلیف پہنچانا پسند نہیں کرتے۔

11۔ جب ان کی قوت برداشت جواب دے دے تو یہ طوفان کی طرح پھٹ پڑتے ہیں۔

12۔ یہ زندگی کو جس انداز میں سمجھتے ہیں دوسرے اس پہلو پر بہت کم توجہ دیتے ہیں۔

13۔ یہ افراد عام طور پر کم عمری میں ہی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہو جاتے ہیں۔

14۔ یہ لوگ مشکلات سے گھبراتے نہیں۔ بلکہ ان کے سامنے سینہ سپر ہو جاتے ہیں۔

15۔ یہ سمجھتے ہیں کہ زندگی کےمسائل کا مقابلہ جرات و حوصلہ اور پا مردی ہی سے کیا جا سکتا ہے۔

16۔ یہ لوگ زندگی کے راستے کا تعین کرنے کے بعد نہایت استقلال سے اس پر چلتے رہتے ہیں۔

17۔ یہ لوگ آسانی سے شکست قبول نہیں کرتے بلکہ اپنی جدوجہد آخری لمحوں تک جاری رکھتے ہیں۔

18۔ یہ لوگ آسانی سے شکست قبول نہیں کرتے بلکہ اپنی جدوجہد آخری لمحوں تک جاری رکھتے ہیں۔

19۔ یہ افراد کوئی ایسی پوزیشن پسند نہیں کرتے جہاں انہیں دوسروں کے احکامات کی اطاعت کرنی پڑے۔ اس کے برعکس یہ کلیدی حیثیت کو رجیح دیتے ہیں۔

20۔ یہ لوگ خود اعتمادی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتے لیکن اگر انہیں احساس ہو جائے کہ ان میں خود اعتمادی نہیں رہی تو یہ دوسروں پر اس کا اظہار نہیں ہونے دیتے۔

21۔ یہ افراد فراخ دل اور متحمل مزاج کے مالک ہوتے ہیں۔

22۔ یہ افراد تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔

23۔ یہ لوگ محبت کے مفہوم کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور ان کے دل میں محبت کا جذبہ بڑا کہرا ہوتا ہے۔

24۔ یہ لوگ خود مختار ہو کر کام کرنا چاہتے ہیں اوراس میں اکثر کامیاب رہتے ہیں۔

25۔ یہ لوگ عام طور پر مضبوط و توانا تن و توش کے مالک ہوتے ہیں۔

26۔ یہ لوگ قوت برداشت کا مادہ رکھتے ہوئے بھی کبھی کبھی اچانک ہی قوت برداشت کھو بیٹھتے ہیں۔

27۔ یہ لوگ زندگی سے بڑی محبت کرتے ہیں۔ ہر اچھی چیز کے اصول کی لگن انہیں زندگی میں آگے بڑھنے پر مجبور کرتی رہتی ہے۔

28۔ یہ لوگ اپنے خیالات اور تصورات کو عمدگی اور مسحور کن انداز میں عوام کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔

29۔ یہ لوگ مال دولت اور علم کی دولت کے بغیر بھی خود کو عوام میں مقتدر بنا سکتے ہیں۔

30۔ یہ لوگ زبردست قوت فیصلے کا مالک ہونے کے ساتھ ساتھ عقل اور فہم و فراست میں بھی بہت تیز ہوتے ہیں۔

31۔ یہ لوگ تخریبی امور سے سخت نفرت کرتے ہیں۔

32۔ یہ لوگ بعض اوقات اپنے خیالات پر قابو نہیں رکھ سکتے۔

33۔ یہ لوگ کسی کا محکوم بن کر رہنا پسند نہیں کرتے۔ اس لیے حاکم اور افسر بننا اور حکم چلانا پسند کرتے ہیں۔

 

 

 

Previous —————————————————————————————- Next

Prediction Of Future

Predictions

Future Predictions

 

 


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM