Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » 1 » عدد ایک کے پیشے

 

 

 


عدد ایک کے پیشے

اس عدد کے لوگ جس بھی کسی پیشے سے منسلک ہوں اس کی انتہائی بلندی پر اور اونچا دیکھنا چاہتے ہیں اور بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کرنا ان کا مقدر ہے۔ ان لوگوں کے دل میں ہمیشہ یہ آرزو رہتی ہے کہ جہاں بھی کام کریں ان کو اعلی تریں مرتبہ حاصل ہو۔ ایسے لوگ اگر اپنے شعبے کے انچارج بنا دیئے جائیں تو نہایت سلیقے سے کام چلاتے ہیں اور اپنے ماتحتوں کو اپنی بلند مرتبی کا احساس ضرور دلاتے ہیں ۔ یہ لوگ خود کو ان ہی کاموں کے لئے وقف کر دیتے ہیں، جو وہ کرتے ہیں ۔ اس قسم کے لوگ اگر آرٹسٹ یا تخلیق کار ہوں تو وہ بلند ترین جگہ پر پہنچنے کے شائق ہوتے ہیں۔ ان افراد میں انتظامی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہوتی ہے۔ اپنے تاثرات کے اظہار میں یکتا ہوتے ہیں۔ یہ لوگ کسی مذہبی ادارے یا سوسائٹی میں بڑے منصب کو پسند کرتےہیں۔

یہ لوگ فنکار بھی اچھے ہوتے ہیں۔ اگر عملی زندگی میں کسی فنکار کی حیثیت سے کام کریں تو کامیاب رہتے ہیں۔ فلمی دینا میں اداکار، ہدایت کار یا فلم ساز بن کر اچھی شہرت کما سکتے ہیں۔ صحافت کی زندگی میں بھی کامیاب ثابت ہوتے ہیں۔ اگر اپنی ذہنی صلاحیتوں سے بھرپور کام لیں تو سائنس دان یا سائنس کے میدان میں بھی قابل رشک مقام حاصل کر سکتے ہیں۔
اس طرح تجارت کے میدان میں جائیں تو وہاں بھی کامیابی ان کے ساتھ جاتی ہے۔ ملازمت کے شعبے مین یہ افراد افسران سے ہمیشہ نالاں رہتے ہیں لیکن اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت سے کام نہیں لیتے۔ زود حس ہوتے ہیں اس لیے اپنے افسران سے کم ہی تعاون کرتے ہیں لیکن اگر انہیں کوئی ذمہ داری سونپ دی جائے تو اسے قبول کرنے سے گریز نہِیں کرتے ۔ یہ لوگ اچھے مدرس ثابت ہوتے ہیں۔

عدد ایک صفات کے حامل افراد پیدائشی اداکار ہوتے ہیں۔ یہ کسی فلم یا ڈرامے کا کوئی بھی رول آسانی سے اپنا لیتے ہیں اور اس میں اس قدر حقیقت کا رنگ بھرتے ہیں کہ تماشائی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے۔ یہ افراد بخیل نہیں ہوتے۔ دوستوں کی تواضع میں بڑی فراخدلی کا ثبوت دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ لوگ اخراجات کے معاملے میں بڑے محتاط ثابت ہوتے ہیں۔ انہیں ہر وقت یہ خدشہ رہتا ہے کہ کبھی مالی مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے یہ ہر ممکن اقدام کرتے ہیں۔

یہ افراد اس صفت کے بھی حامل ہیں کہ یہ کسی کو بے یارو مددگار نہیں دیکھ سکتے۔ یہ اپنے طعر پر ایسے لوگوں کی مدد کرکے خوش ہوتے ہیں لیکن جب ان سے قرض مانگا جائے تو بعض اوقات صاف انکار کر دیتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے دوستوں کو تحفے تحائف دیتے ہیں۔ ان کے تحفے عام طور پر بہت قیمتی ہوتے ہیں۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ دوسرے ان کا احترام کریں اور ان کے بارے میں اچھے تاثرات کا اظہار کریں۔ تحائف دینے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ یہ دوسروں کو اپنا ممنون احسان رکھنا چاہتے ہیں۔

عدد ایک کے افراد اعلی قابلیت کے حامل ہوتے ہیں اور یہی قابلیت انہیں شہرت اور قسمت کی بلندیوں تک لے جاتی ہے۔ بد قسمتی سے عدد ایک کے لوگ دولت کو اتنی آسانی سے خرچ کر ڈالتے ہیں جتنی آسانی سے اسے حاصل کرتے ہیں۔ یہ لوگ جن کے ذرائع آمدنی محدود ہیں اکثر دوسروں کے مقروض رہتے ہیں۔ یہ اس لیے ہوتا ہے کہ یہ لوگ ان اشیاء کو قرض لے کر خریدتے ہیں  جو اپنی دانست مین ان کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔ یہ لوگ جو خرچ کرنے کے لئے دولت رکھتے ہیں اسے آنکھیں بند کر کے پر خطر کاموں میں میں لگا دیتے ہیں۔ خواہ اس کی نتیجہ کچھ بھی برآمد ہو۔ ایسے لوگوں کو چاہئے کہ مالی معاملات میں بہت محتاط رہیں اور رقم کو داو پر لگانے سے قبل خوب اچھی طرح سوچ بچار کر لیں۔

 

Predictions through astrology

Secret information approximately your future

Lucky & Unlucky

 


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM