Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » United Kingdom » Travel To Uk Visa and Enterance in Uk After Visa (Important Information in Urdu)

 

 

 


ويزاکےبعدسفرمرحلہ

 

ويزا ملنے پر تسلي کرليں کہ سٹکر پر آپ کے کوائف پاسپورٹ کے مطابق درست ہيں. ويزا کي تاريخ اجراء اور تاريخ اختتام بھي درست لکھي ہوئي ہيں. غلطي کي صورت ميں سفارتخانہ يا ويزا اپليکيشن سنٹر سے فوري رجوع کيجئے.
B      ٹکٹ خردتے وقت يہ ياد رکھيں کہ چار ماہ کي مدت کا ريٹرن ٹکٹ ششماہي ٹکٹ سے ارزاں ملتا ہے. کرايہ کي شرح ميں بھي بعض اوقات نماياں فرق ديکھنے ميں آتا ہے اس لئے ٹکٹ خريدنے سے پہلے مختلف ٹريول ايجنسيوں اور ايئر کمپنيوں کے ريٹ ضرور معلوم کريں.
B     بعض ٹريول ايجنٹ يہ باور کروانے کي بھي کوشش کرتے ہيں کہ ٹکٹ اور سفري انشورنس لاذم و ملزوم ہيں. يہ ايک غلط مفروضہ ہے جس کو ٹريول ايجنسياں ذاتي فائدہ کا وسيلہ بناتي ہيں. انشورنس کا حصول صرف سفارتخانے کي صوابديد پر منحصر ہے اور بيرون سفر کا ہرگز لازمي تقاضا نہيں البتہ انشورنس کا فائدہ اپني جگہ مسلمہ ہے کيونکہ بيرون ملک علاج کے اخراجات پاکستان کي نسبت بہت زيادہ ہيں.
B      باہر جاتے وقت زرمبادلہ کو ٹريول چيک کي صورت ميں پاس رکھنا حفاظتي نقطہ نظر سے سود مند رہتا ہے. ٹريول چيک نقدي کي نسبت زيادہ محفوظ ہوتے ہيں’ چيک کي خريد کا ثبوت اپنے پاس رکھئے تاکہ گم ہوجانے کي صورت ميں متعلقہ کمپني کے کسي بھي مقامي دفتر سے اس کا متبادل نيا چيک حاصل کرسکيں. امريکن ايکسپريس چيک’ ويزا ٹريولر چيک’ ماسٹر کارڈ ٹريولر چيک عام طور پر زيادہ استعمال کئے جاتے ہيں. دوران سفر متفرق اخراجات کيلئے ايک پانچ دس اور بيس ڈالر کے چند چھوٹے نوٹ نقد کي صورت ميں پاس رکھيں.
B      آپ چشمہ استعمال کرتے ہيں تو اس کا نمبر اپنے پاس رکھين. سامان ميں ايک فالتو چشمہ بھي ہونا چاہئے کيونکہ گير ممالک ميں ايسي اشياء بہت مہنگے داموں دستياب ہوتي ہيں. اگر آپ ادويات کا مستقل استعمال کرتے ہيں تو بيرون ملک قيام کے دورانيہ کي مناسبت سے دواؤن کا اسٹاک ساتھہ رکھيں کيونکہ باہر کے ملکوں ميں دوائيں مہنگي ہوتي ہيں اور بعض اوقات مستند ڈاکٹر کے تجويز کردہ نسخے کے بغير ميڈيکل سٹور فروخت سےبھي معذرت کرليتے ہيں البتہ سردرد’کام اور اور بخار جيسے معمولي عارضوں کے ليے آپ کو ڈاکٹر کے طبعي نسخے کي ضرورت نہيں ہوتي اور ان امراض کي دوائيں عام جنرل سٹور سے بآساني مل جاتي ہيں. دوران سفر ساتھہ رکھي جانے والي دواؤں کے بارے ميں اپنے ڈاکٹر سے سرٹيفيکيٹ ضرور حاصل کريں تاکہ کسٹم کي پچيدگياں کسي پريشاني کا سبب نہ بنيں.
B      دوران سفر متلي’ قے’ سردر’ کان درد وغيرہ کي شکايت کا سامنارہتا ہے تو روانگي سے بيشتر ڈاکٹر سے مشورہ کيجئے اور ضروري ادويات کا پيشگي بندوبست کرليجئے.
B      جہاز کے ٹيک آف اور لينڈ کرتے وقت کيبن کے اندر ہوا کا دباؤ برابر نہين رہتا جس کي وجہ سے کان بند ہونے کے ساتھہ ساتھہ درد بھي محسوس ہونے لگتا ہے. اس تکليف سے بچنے کے ليے چيونگ گم کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے. زکام کي شکايت دوران سفر شديد تر ہوسکتي ہے اس لئے ناک ميں ڈالنے والے قطرے اور زکام کي ديگر دوائيں آپ کے پاس ہروقت موجود ہوني چاہئيں.

 

 

Travel To Uk Visa & Enterance in Uk After Visa

Visa Interview Questions & Answers For Uk in Urdu


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM