Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Learn Magic in Urdu » جادو سے تاش کے پتے رومال بن جائیں

 

 

 


جادو سے تاش کے پتے رومال بن جائیں


بعض دفعہ آپ نے دیکھا ہو گا کہ ایک جادوگر تاش کا کھیل کرتے کرتے تاش کو بکس میں بند کر دیتا ہے اور جب منتر پڑھتا ہے اور بکس کے اندر سے دوبارہ پتے نکالتا ہے تو وہاں پتوں کی جگہ کئی رنگ کے رومال نکلتے ہیں۔ اور دکھنے والے حیران ہو جاتے ہیں۔ اس کھیل کو سب آنکھیں مل مل کر دکھتے ہیں مگر وہ تاش کے پتے غائب ہو کر سب ہی روماللوں میں تبدیل ہو چکے ہوتے ہیں ۔

آیئے آچ ہم اچھی سائٹ ڈاٹ کام پر اس جادو کا راز بھی بتائے دیتے ہیں۔ جس سے یہ پتے ریشمی رومال بن جاتے ہیں۔ ایک ٹین کی ڈبیہ بالکل تاش کے پتوں کے برابر کی بنوائیں یعنی اس کا حجم بالکل تاش کے بتوں کے برابر ہو۔ اس کے دونوں طرف سیدھا اور الٹا تاش کا پتا لگا لیں اور اس کے چاروں طرف ایسے گاغذ  لگا کر اس کی حراص خراش بالکل تاش جیسی بنا لیں گویا جب اسے ہاتھ میں لیا جائے تو بالکل یونہی معلوم ہو کہ ایک مکمل تاش کا بنڈل ہے اب ٹین کا ایک اور بکس تیار کرائیں جس کے اندر یہ تاش نما کیس آ جائے اس بیرونی کیس پر بھی کاغذ وغیرہ ایسا ہی بنا لیں جیسےے رکھنے کے کیس ہوتے ہیں ۔ گویا ان دونوں  چیزوں کو دیکھ کر کسی کو اس کے تاش ہونے پر شک نہ رہ جائے۔

اب اس اندرونی کیس کے اندر مختلف رنگوں کے ریشمی رومال بھر دیں اور کھیل کرتے وقت اس تاش کو میز پر رکھ لیں پہلے دوسری تاش لیکر جو بالکل اس کے مشابہ ہو ، پتے پھینٹ کر کھیل کرتے رہیں اور وہ کیس اٹھا کر جو ٹین کا بنا ہوا ہے اس کے اندر پتوں کو ڈالتے اور نکالتے رہیں پھر ایک دم یہ تاش رکھ کر دوسری تاش یعنی ٹین والی مصنوعی تاش اٹھارکر حاضرین سے کہیں دیکھئے یہ مکمل تاش میں اس کیس میں بند کرتا ہوں تب اسے تین کے کیس میں بند کر کے اس پر جادو کی لکڑی گھمایئے اور ایک دو تین کر کے اس میں اسے رومال نکالنے شروع کر دیجئے، ایک رومال نکال کر تعجب سے کہیئے ارے یہ میرے پتے کدھر گئے پھر دوسرا اور پھر تیسرا رومال نکالیے لوگ حیران رہ جائیں گے کہ یہ کیسے ہو گیا اگر اس کھیل کو زیادہ دلچسپ بنانا ہو تو پہلے رومال دکھا کر اپنی چالاکی سے کم کر دینا چاہیں اور پھر اس کیس سے نکالیے تو آپ کے فن کا کمال اور بھی زیادہ قابل ستائش ہو گا۔

 

 

Kala Jadu

لفافہ سونگھ کر لفافے کے سوال کا جواب بتانا


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM