Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Learn Magic in Urdu » لفافہ سونگھ کر لفافے کے سوال کا جواب بتانا

 

 

 


لفافہ سونگھ کر لفافے کے سوال کا جواب بتانا


لفافے کے اندر بغیر دیکھے جواب بتائے جا سکتے ہیں نہیں نہ مگر ہم نے ایک عامل کو ایسا ہی کرتے دیکھا وہ سوالات والے لفافوں کا ڈھیر اپنے سامنے میز پر لگا لیتا تھا اور ایک ایک لفافہ سونگھ کر بتاتا تھا کہ اس لفافہ میں یہ سوال درج ہے اور اس لفافہ میں یہ سوال لکھا ہے جس محفل میں یہ جادو دکھانا مقصود ہو اس محفل میں ایک شخص کو پہ اپنا ہم راز بنا لیا جائے اور اسے سمجھا دیا جائے کہ تم بھی سوال کرنے والوں میں شامل ہو جانا اور اپنے لفافوں کےاندر فلاں بات تحریر کرنا۔ اس کے بعد مجمع میں جس قدر آدمی سوال کرنے والے ہوں ان میں خاغذ کے پرزے اور لفافے تقسیم کر دیئے جائیں اور کہہ دیا ائے کہ ہر آدمی اپنی حسب منشاء کوئی سا سوال لکھ کر لفافے کے اندر بند کر دیں اس کا سوال بغیر لفافہ دیکھے بتلا دیا جائے گا۔ جب تمام آدمی اپنے اپنے سوالات لکھ کر لفافے کے اندر بند کر چکے تو تمام لفافوں کا ڈھیر لے کر جادو کی ٹوپی یا ٹوکری کے اندر رکھ دیئے جائیں اور پھر لوگوں کو مغالطے میں ڈالنے کے لئے ایک شیشے کا پیالہ یا گلاس پانی سے بھر کر رکھ دیں اور اس پر کچھ منتر زیر لب پڑھ کر دم کر دیں پھر جادو کی لکڑی ان لفافوں اور پیالے کے درمیان کئی بار گھمائیں اور خوب غور سے کبھی لفافہ کو اور کبھی گلاس کو دیکھیں پھر فی الفور ٹوپی کے اندر سے ایک لفافہ پکڑ کر ہاتھ بلند کرِیں اور لفافے کو غور سے دیکھ کر جادو کی لکڑی کے چند بار نزدیک کریں پھر گلاس پر نگاہیں جھکا کر وہ الفاظ کہنے شروع کر دیں جو آپ کے خفیہ ساتھی نے بتلائے ہوئے ہیں اور تماشایئوں کو مخاطب کر کے کہیں یہ سوال کس کا ہے جو ہم نے پڑھا ہے اور جس اس لفافنے میں لکھا ہے وہ آدمی کہے گا یہ میرا سوال ہے تب آپ لفافہ چاک کریں اور اس کی عبارت بھانپ جائیں لوگ سمجھیں گے کہ پہلے لفافے کی عبارت کی تصدیق کی جا رہی ہے لیکن درحقیقت وہ دوسرے آدمی کا لفافہ ہو گا اب وہ مضمون ایک اور لفافہ اٹھا کر اس کے متعلق بیان کر دیں تو وہ دوسرا آدمی اس کی تصدیق کرے گا یہ میرا سوال ہے۔ اسی طرح سب لفافوں کے سوال بھی آپ دیکھ لیں گے اور کسی کو خبر بھی نہیں ہو گی لیکن ایک بات یاد رہے کہ اپنے ساتھی کا لفافہ سب  لفافوں کے نیچے رکھیں رکھیں تا کہ اس کی بعد میں باری آئے اور اس کے الفاظ کہہ کر دوسرے کا لفافہ اٹھایا جا سکے گا۔ اب یہ جادو دیکھ کر سب لوگ عش عش کر اٹھیں گے اور آپ کی غیب دانی کے چرچے ہر طرف ہونے لگیں گے اگر یہ راز معلوم نہ ہو تو بڑا ہی حیرت انگیز اور دلچسپ کھیل ہے۔

 

 


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM