Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Asanas » ہلا آسن

 

 

 


ہلا آسن

 

 

 

 

جب ٹانگیں افقی نقطہپر پہنچ جائیں ، ہواکا اخراج شروع کر دیں اور اسی لمحے ٹانگوں کو فرش کی طرف سر کے سامنے نیچے کی طرف لائیں اور انگلیوں سے اوپر اگر پنجوں سے فرش کو نہ چھو سکیں تو جتنا نیچے جا سکیں جائیں اب جب یہ آخری اخراج سانس پورا ہو جائے تو معمول سے سانس لینا شروع کر دیں سان کو روکے نہ رکھیں اور معمول سے سانس لینا شروع کر دیں اسی حالت میں کافی دیرتک رہیں۔

اس مرحلے پر آپ کچھ چیزوں کا خیال رکھیں گے۔ یعنی کہ ٹانگوں کو اکڑاکر سیدھا یوں رکھیں جس طرح کہ لکڑیاں ہوتی ہیں، پنجے باہر کو پھیلائیں یا فرش کے قریب ہوں گھٹنوں میں خم نہ پیدا ہونے دیں اپنے بازوؤں ہاتھوں اور ہتھیلیوں کو ایک دوسرے کے متوازی رکھینے کی کوشش کریں۔ اب آپ تصویر کے مطابق مکمل طور پرر ہل چلانے والے پوز میں ہیں۔ تقریبا دس سیکنڈ تک اسی حالت میں رہیں۔ پھر اس کے بعد آہستہ آہستہ واپسی اس طرح اختیار کریں پہلے کندھوں کو پیچھے کی طرف لیجائیں۔ پھر فلینکس اور پھر پشت پھر کولہے اور آخر میں رانیں ، ٹانگیں اور ایڑیاں وغیرہ اور ایک ایک انچ سے پیچھے کو آئیں۔ پیچھے کی طرف واپس آتے ہوئے ہاتھوں کو فرش پر رکھیں، جہاں کہ وہ پہلے ہی ہیں صرف ٹانگوں کو واپس لائیں۔ سارے جسم کو پیچھے کی طرف حرکت دیں اور ایڑیوں کو زمین پر گرنے دیں جب ایڑیاں فرش کو چھوئیں دونوں ہاتھوں کو اوپر لے جائیں اور متوازی طور پر نیچے لائیں اب ہتھیلیوں کو فرش پر رکھیں آپ نے اس آسن کا پہلا راؤنڈ پکمل کر لیا ہے اب آرام کریں اور پورے جسم کو ڈھیلا کریں۔ چھ سے آٹھ سیکنڈ تک آرام اور پھر اسی طرح اور راؤنڈ لگائیں۔

 

 

Yoga Treatment

 

اگلا صفحہ

واپس مین پیچ


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM