Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Chicken Recipes » کھڑے مصالحے کا قورمہ

 

 

 


کھڑے مصالحے کا قورمہKharay Masalay Ka Qorma

اشیاء

گوشت ——————————————- ایک کلو
دہی ———————————————- آدھ کلو
ثابت گرم مصالحہ ——————————- ایک چھٹانک
پیاز ———————————————- ایک کلو
نمک ——————————————— حسب پسند
گھی ———————————————- آدھ کلو
لال مرچ ثابت ———————————— بیس عدد

ترکیب :

پیاز کو باریک لچھوں کی شکل میں کاٹ لیں پھر انہیں پتیلی میں ڈال دیں۔ اب نمک ، مرچ، گرم مصالحہ ثابت مع گھی اور گوشت ڈال دیں دہی کو خوب اچھی طرح بلو کر ان اشیاء کے اوپر ڈال دیں اور پتیلی کو بند کر کے تقریبا دو ڈیرھ گھنٹے تک اسی حالت میں رہنے دیں۔ اتنا وقت گزر جانے کے بعد پتیلی آگ پر رکھیں اور ہلکی آنچ دیتے رہیں۔ پانی نہ ڈالیں دہی جو پانی چھوڑے گا وہی گوشت کو گلانے کے لئے کافی ہو گا۔ پتیلی کا ڈھکنا سالن پکنے کے دوران اٹھا آٹھا کر دیکھ لینا چاہیئے کہ دہی خشک ہوا ہے یا نہیں جب دہی خشک ہو جائے تو پتیلی چولہے سے اتار لیں۔ چند منٹ بعد دوبارہ چولہے پر چڑھا کر گوشت کو بھوننا شروع کر دیں جب سالن گھی چھوڑنے لگے تو اتار لیں۔ آپ کا قورمہ تیار ہے۔

 

 

Cooking Recipes

Pakistani Cooking Recipes

Cooking Recipes


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM