Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Learn Magic in Urdu » ایک گلاس کا دھواں دوسرے گلاس میں

 

 

 


ایک گلاس کا دھواں دوسرے گلاس میں

Smoke in Glass

Smoke in Glass

اس کھیل میں دو گلاس شیشے کے کام کرتے ہیں ایک گلاس میں سگریٹ کا دھواں ڈال کر اوپر سے بند کر دیا جاتا ہے۔ تو یہ دھواں آہستہ آہستہ دوسرے گلاس میں نمودار ہونے لگتا ہے ایک گلاس میں دھواں بند کر کے جب آہستہ آہستہ پلیٹ اٹھائی جاتی ہے تو اس گلاس کا دھواں خارج ہو کر دوسرے گلاس میں داخل ہونے لگتا ہے۔ اس کھیل کا طریقہ یہ ہے کہ دو شیشے کے گلاس اور دو چینی کی پلیٹیں لیں اور ایک شیشی میں تیزاب شورہ دوسری شیشی میں لیکونیڈ ایمونیا فورٹ ڈال کر اپنے پاس رکھیں جب کھیل شروع کرنے لگیں تو پردے کے پیچھے ہی گلاس رکھ کر ایک گلاس میں دو تین بوندیں تیزاب شورہ ڈال دیں اور الٹی پلیٹ گلاس  کا منہ بند کر دیں اور پلیٹ کے پیندے میں تیں بوندیں لیکوئیڈ ایمونیا فورٹ  ڈال دیں اب دوسرے گلاس پر بھی ایسی ہی پلیٹ الٹی کر کے رکھ دیں اور دونوں گلاس میز پر رکھ دیں دیکھنے والوں سے خطاب کریں کہ حضرات یہ دو خالی گلاس آپ کے سامنے موجود ہیں ایک گلاس سیگریٹ کا دھواں چھوڑا جائے تو وہ جادو کے ذریعے دوسرے گلاس جو دور پڑا ہے خود بہ خود چلا جائے گا۔ اب یوں کریں کہ خالی گلاس کی پلیٹ اٹھا کر سگریٹ کے چند کش لگا کر دھواں گلاس میں چھوڑ دیں اور اس پر پلیٹ سیدھی کر کے رکھ دیں تاکہ دھواں گلاس کے اندر بند رہے۔

اس کے بعد جادو کا ڈنڈا گھما کر دوسرے گلاس کو چھوئیں اور کہیں کہ دیکھئے : جناب یہ گلاس خالی ہے اب میں دوسرے گلاس سے دھواں چھوڑ دوں گا تو وہ اس گلاس کے اندر آجائے گا یہ کہہ کر آہستہ سے اس گلاس کو سیدھا کر دیں جوں ہی آپ پلیٹ کو سیدھا کر دیں گے اسکے پیندے پر جو تیزاب نمک کی بوندیں ہیں وہ گلاس کے اندر  گریں گے تو یہ تیزاب  نمک کی بوندیں  تیزاب شورہ سے مل کر آہستہ آہستہ دھواں پیدا کرنے لگیں گی لہذا آپ جلدی سے دوسرے گلاس کی پلیٹ ذرا اوپر اٹھائیں اس طرح اس گلاس سے تو دھواں  آہستہ آہستہ خارج ہونے لگے گا اور دوسرے گلاس میں تیزابوں کا دھواں بننا شروع ہو جائے گا حاضرین یہی خیال کریں گے کہ دوسرے گلاس کا دھواں جادو کے ذریعے اس گلاس میں نہودار ہو رہا ہے اسی طرح آہستہ آہستہ یہ گلاس بالکل خالی ہو جائے گا اور دوسرا گلاس دھوئیں سے بھر جائےگا۔

 

 

Magic in Urdu


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM