Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Asanas » یوگا مدرا

 

 

 


تیاری کی حالت

یوگا مدرا کی مکمل مشق کے لئے ضروری یہ ہے کہ سب سے پہلے لوٹس پوز اختیار کریں جبکہ لوٹس پوز ہر شخص اختیار نہیں کر سکتالہٰذا وہ لوگ جو اس آسن کو نہیں کر سکتے فرش پر نیچے ٹانگیں فولڈ کر کے بیٹھ جائیں لوٹس یا سکھ آسن میں بیٹھنے کی طرح اب مندرجہ ذیل اقدام پر عمل کریں۔

دونوں ہاتھوں کو پشت پر لیجائیں، ایک ہاتھ کی کلائی دوسرے سے پکڑ لیں، اور پکڑنے والے ہاتھ سے گھونسا بنائیں اس مرحلہ پر ہاتھوں کو ڈھیلا چھوڑ دیں اور پشت پر انہیں ٹکا لیں، ریڑھ کی ہڈی کو سیڈھا رکھیں، گردن اور سر کو اوپر کی جانب سیدھا رکھیں اور آگے سیدھ میں دیکھیں تیاری کی یہی ٹھیک حالت ہے۔

مشق کے مراحل

١۔ آہستہ آہستہ سانس کو خارج کریں اور سر کو زمین پر نیچے لائیں آپکو کرنا یہ ہے کہ سانس کے اخراج کے ساتھ ساتھ جسم کے اوپر والے حصے کو نیچے زمین کی طرف جھکائیں، سر کو بھی ممکنہ حد تک نیچے کی طرف لائیں اور ایسا کرتے ہوئے ریڑھ کی ہڈیپر زیادہ بوجھ یا دباؤ نہ ڈالیں، اگر ممکن ہو تو پیشانی سے زمین کو چھوئیں، اور اسی وقت ساری ہوا اخراجج کریں۔

٢۔ نیچے جا کر یا زمین کو پیشانی سے چھو کر پہلے تو سانس کو روکیں ہاتھوں کو اکڑائیں، اور ان کو اوپر کیطرف آہستہ اہستہ اٹھائیں اسی پوزیشن میںچھ سے آٹھ سیکنڈ تک رہیں۔

٣۔ ہاتھوں کو نیچے گراتے ہوئے ہوا سانس کے زریعے اندر کھینچنا شروع کریں اور واپس پہلی حالت اختیار کریں، جسم اور بازؤوں

اگلا صفحہ

تصویر نمبر ایک دیکھیں

تصویر نمبر دو دیکھیں

واپس مین پیچ

Yoga Class in Urdu


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM