Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » What is Yoga » یوگا شروع کرنے سے پہلے ضروری ھدایات

 

 

 


یوگا شروع کرنے سے پہلے ضروری ھدایات

 

 

آرام :

یوگا میں دو قسم کے آرام اور وقفے ہوتے ہیں مختصر آرام اور طویل وقفہ مختصر وقفہ تقریبا چھ تا آٹھ سیکنڈ تک ہوتا ہے یہ دونوں آسنوں کے درمیان ہوتا ہے یا آسنوں کے دو راونڈوں کے درمیان والا واقعہ ہوتا ہے مختصر وقفہ ایک آسن کے ایک راونڈ کے مکمل ہونے پر دو وقفہ سانس لے کر مکمل کیا جاتا ہے۔
لمبا وقفہ تمام مشقیں مکمل ہونے پر کیا جاتا ہے لمبا آرام کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اگر کوئی شخص بیس منٹ تک یوگا کرتا رہا ہے تو اسے آخر میں تقریبا پانچ منٹ تک آرام کرنا چاہیئے۔
شیوا نامی آسن میں وقفہ اچھی طرح کیا جاتا ہے۔ شیوا آسن کے بارے میں مزید جاننے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔

لباس :

یوگا کے دوران جسم پر کم سے کم کپڑے ہونا چاہیں مرد حضرات نصف پانجانہ یا لنگوٹ ، جانگیہ پہن سکتے ہیں جبکہ خواتین ساڑھی یا پتلون استعمال کر سکتے ہیں اس کے علاوہ بلاوز بھی استعمال کیا جا سکتا ہے٫

غسل :

عام طور پر لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا یوگا سے قبل یا بعد میں غسل کرنا چاہیئے یا نہیں۔ صبح کے وقت یوگا کرنے والوں کے لیے مشق شروع کرنے سے پہلے غسل کوئئی ضروری نہیں بلکہ یہ داراصل یوگا کرنے والے کی اپنی پسند ہے کہ وہ غشل کرے یا نہ کرے۔ یوگا کرنے کے بعد اگر آپ گرم پانی سے نہانا چاہیں تو آپ کو پہلے پندرہ منٹ تک انتظار کرنا چاہیئے۔ کچھ لوگ نہانے کے بعد یوگا شروع کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جسکی وجہ یہ ہے کہ کچھ آسن غسل کے بعد بہتر طور پر کئے جا سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ پاکیزگی اورر طہارت کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

 

 

Most significant instructions for yoga learners

 

اگلا صفحہ

واپس مین پیچ


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM