Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Asanas » نتراج آسن

 

 

 


نتراج آسن

 

٣۔ اب کمر سے اوپر والے حصے کو جھکائیں اور بائیں ہاتھ کی انگلی کو دیکھنے کی کوشش کریں اور وہاں دیکھتے جائیں، دائیں پاؤں کو مکمل طور پر دھکیلیں، بائیں ٹانگ کو مضبوطی سے رکھیں۔ جب جسم کو تھوڑا سا جھکائیں تو بائیں ٹانگ کو ڈھیلا نہ چھوڑیں، اس حالت میں آٹھ سیکنڈوں تک رہیں معمول کے مطابق سانس لیں اس سارے آسن کے دوران اگر کھڑے نہ ہو سکیں تو دیوار وغیرہ کا سہارا لے سکتے ہیں۔

٤۔ اس حالت میں تقریبا آٹھ سیکنڈ تک رہنے کے بعد آہستہ آہستہ بائیں ہاتھ کو نیچے لائیں اور دائیں ٹانگ کو تہہ شدہ حالت میں لائیں اور پھر اس کو چھوڑ دیں اب آپ دونوں ٹانگوں پر کھڑے ہیں، کچھ عرصے تک اس حالت میں رہیں چند سیکنڈوں بعد دوبارہ دہرائیں، اب آپ دائیں ٹانگ پر کھڑے ہوں گے بائیں ٹانگ کو پکڑیں گے اور دائیں کو اوپر اٹھائیں گے باری باری ٹانگیں بدل کر کرتے جائیں۔

پہلے ہفتہ میں چار راؤنڈ ، بعد میں روزانہ چھ راؤنڈ تک کرتے جائیں لیکن اس سے زیادہ بالکل نہ کریں۔ مزید سمجھنے کے لیے اچھی سائٹ ڈاٹ کام کے یوگا ماہرین سے رابطہ کریں۔

افادیت :

تمام جوڑوں کے لیے بہترین آسن ہے خاص طور پر جوڑوں کے دردوں والے مریضوں کے لئے بہت ہی کار آمد علاج ہے یہ کندھوں ، کولہوں ، گھٹنوں، ٹخنوں ، ہتھیلیوں اور انگلیوں کے جوڑوں کو تحریک دیتا ہے جس کی وجہ سے ان حصوں کے عضلات ، بافتوں اور اعصاب اچھی کارکاردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اس کے علاوہ یہ ریڑھ کی ہڈی کی سختی ، کمر درد اور دیگر بیماریاں رفع کرتا ہے۔

 

 

تصویر دکھیں

اگلا صفحہ

واپس مین پیچ

Yoga Asana


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM