Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Asanas » مناسب غذا

 

 

 


مناسب غذا

 

ذیابیظس کے مریضوں کو تلی اور بھنی ہوئی اشیاء ، میٹھی اور چکنائی والی چیزوں سے سختی سے پرہیز کرنا چاہیئے یعنی جب یوگا شروع کریں تو اس وقت سے چار ماہ تک یہ پرہیز جاری رکھیں انہیں چاول ، آلو ، کیلا ، سنگترہ ، آم اور ایسے پھل چھوڑ دینے چاہئیں جن میں چینی اور مٹھاس کی مقدار زیادہ ہو اس کی بجچائے انکو چنے ، پنیر ستعمال کرنا چاہیئے ، روزانہ ایک سیب کھایا جا سکتا ہے ، گوشت کھانے والے حضرات مجھلی کلیجی اور انڈے اپنی خوراک میں شامل کر لینے چاہیں، لیکن گوشت اور مرغی کا گوشت چند ماہ کے لیے چھوڑ دینا چاہیئے۔ عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ ذیابیطس کے مریض مربہ اور زائد وزن کے حامل ہوتے ہیں لٰہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کا جسمانی وزن مناسب سطح پر لایا جائے۔ اگر یہ لوگ اب اول میں دیئے گئے خوراک کے اصولوں اور طریقوں پر عمل کریں اور مشق کے مطابق یوگا بھی کریں تو فالتو وزن کم ہو سکتا ہے۔ یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ بستر پر جانے سے کم از کم دو گھنٹے قبل کھانا کھا لینا چاہیئے اور کھانا بھوک چھوڑ کرکھانا چاہیئے خوراک کا چارٹ مندرجہ ذیل ہے۔

ناشتہ : (سات تا نو بجے تک)

١۔ سیب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک یا آدھا ٹماٹر جوس (ایک کپ)
٢۔ انکورت چنا ۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی کپ
٣۔ چپاتی ۔۔۔ ٢ تا ٣ ٹکڑے ہمراہ سبزیاں یا گندم کا دلیہ یا کارن فلیکس ہمراہ دودھ
٤۔ انڈا — ایک عدد (ابلا ہوا ، تلا ہوا یا پانی میان پکا ہوا)
٥۔ چائے یا کافی — ایک کپ بغیر چینی کے۔

 

 

Food Chart Of Yoga

 

اگلا صفحہ

واپس مین پیچ


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM