Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » 3 » عدد تین کی محبت

 

 

 


عدد تین کی محبت

محبت ان افراد کے لئے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ یہ لوگ محبت اور شادی کے معاملے میں بڑے فراخدل ہوتے ہیں۔ فورا ہی کسی کے عشق میں گرفتار ہونا ان کی فطرت کا خاصہ ہے۔ ان کی محبت عام طور پر دائمی ہوتی ہے۔ جس سے محبت کریں اس سے شادی کی کوشش کرتے ہیں ۔ عشق و محبت کے معاملے میں تشہیر کو ناپسند نہیں کرتے ۔ ناکامی کی صورت میں کوئی نہ کوئی جواز گھڑ لیتے ہیں تاکہ انہیں ناکامی کا طعنہ نہ سننا پڑے۔ کامیابی کی صورت میں فریق ثانی کو خوش رکھنے کی انتہائی کوشش کرتے ہیں عورت ہو یا مرد اپنے گھر بار اور بال بچوں کی نگہداشت کو بڑی خوش اسلوبی سے سر انجام دیتے ہیں۔ ان کی ازواجی زندگی عموما خوش گوار گزرتی ہے۔

یہ لوگ تلخ حقائق سے فرار کے لئے محبت میں پناہ ڈھونڈتے ہین لیکن بہرحال یہ اس معاملے مین پر خلوص اور نیک بیت ہوتے ہیں ۔ محبت کے سلسلے مین ان پر اعتماد کیا جا سکتا ہے۔ محبت کے معاملے مین ان افراد کا حسن انتخاب بہت اعلی و ارفع ہوتا ہے۔ یہ اپنی فطرت کےحامل افراد کو ترجیح دیتے ہیں  یہ لوگ کھرے ہونے کی وجہ سے محبت مین بھی صاف گوئی کا دامن نہیں چھوڑتے گویا یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ حکمت عملی سے کام لینا نہیں جانتے اپنی اس صاف گوئی کے باعث یہ افراد اکثر اپنے محبوب سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔

یہ افراد چونکہ جیو اور جینے دو کے قاءل ہوتے ہیں۔ اس لئے یہ نہ تو اپنے آپ پر کوئی پابندی لگانے کی اجازت دیں گے اورر نہ ہی اپنی شریک حیات پر کوئی پابندی لگائیں گے۔ یہ افراد محبت کے معاملے میں محتاط ہوتے ہین۔ یہ اپنے ساتھی کا انتخاب سوچھ سمجھ کر کرتے ہیں اور جس کا انتخابکر لیں زندگی کے آخری لمحوں تک اس کا ساتھ نبھاتے ہیں ۔ گویا یہ کہا جا سکتا ہے اگر اعتدال سے کام لیا جائے تو یہ افراد بہترین رفیق حیات ثابت ہوتے ہیں۔

یہ عورتیں ساری عمر احساساتاور جذباتکی رہنمائی میں سفر کرتی ہیں۔ انہیں سمجھنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا ۔ فطرتا بہت ہمدرد واقع ہوتی ہیں اور دوسروں کی مدد کر کے انہیں روحانی خوشی ہوتی ہے۔ انہیں ایکٹو بھی کہا جا سکتا ہے۔ امید پرست ہونے کے ناطے یہ کسی چیز کا صرف روشن پہلو ہی دیکھنا پسند کرتی ہیں۔ تاریک پہلو سے عام طور پر نظریں چرا لیتی ہیں اور ان مین دوسروں کی بات سمجھنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔ اسی طرح یہ بہت جلد نتیجہ پر پہنچ جاتی ہیں۔ ایسی عورت کو سمجھنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا اس لئے مرد بہت جلد ان مین دلچسپی لینے لگتے ہین ۔ یہ عورت بھی مرد کی طرح آزادی پسند واقع ہوتی ہے۔ شادی سے پہلے اور بعد میں کسی قسم کی پابندی پسند نہیں کرتی۔ اگر ایک دفعہ محبت میں ٹھوکر کھالے تو دوبارہ مشکل سے ہی اس بات پر آمادہ ہوتی ہے۔

چونکہ یہ محبت کے معاملے میں بہت محتاط واقع ہوتی ہے اس لئے کسی ایسے شخص کا انتخاب کرتی ہے جو اسے مکمل تحفظ فراہم کر سکے۔ یہ عورت سیروتفریح کی دلدادہ ہوتی ہے۔ گھریلو امور سے  زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی۔ اکثر لڑکیاں اتھلیٹ یا کھلاڑی ثابت ہوتی ہیں یہ عورت ایک مثالی بیوی بن سکتی ہے۔ شوہر کے کاموں میں اسے بڑی دلچسپی ہوتی ہے۔ اور ازواجی زندگی سے پوری طرح لطف اندوز ہوتی ہے۔ اس عورت کی ایک خاصیت یہ ہے کہ حسد نہیں کرتی

Information approximately your love


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM