Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » 3 » عدد تین کے پیشے

 

 

 


عدد تین کے پیشے

 

یہ لوگ تخیل اور تخلیق کی صلاحیتیں بدرجہ اتم رکھتے ہیں۔ ان کی یہ خوبیاں اور خواہشات انہیں زندگی کے ہر شعبے میں کابیاب و کامران رکھتی ہیں۔ اگر یہ لوگ فیصلہ کر لیں کہ انہیں اپنی کس صلاحیت کو ابھارنا چاہیئے تو یہ بڑی تیزی سے اپنا مقام حاصل کر لیتے ہیں۔ ان لوگوں کے لئے رائٹر، فوٹو گرافر، آرٹسٹ اور ڈیزائنر کی حیثیت سے کامیاب ہونا زیادہ آسان ہوتا ہے۔ یہ پیشے ان کے لئے خاص طور پر موزوں ہوتے ہیں۔ کاروباری لائن اور ملازمت میں خاص طور پر پبلک ریلیشنز، پہلسٹی ، ایڈورٹائزنگ کے علاوہ ہر وہ کام جس میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔ تاہم عام طور پر دفتری کام ان کے لئے کچھ دلکشی رکھتے ہیں۔ یہ لوگ اچھے ملازم ہوتے ہیں۔ اگر انہیں موقع دیا جائے تو یہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ مالک یا افسر ہونے کی صورت میں یہ ایک دلچسپ اور تفریحی پیدا کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے ماتحتوں کو دباتے نہیں۔ نئے خیالات اور ایجادات کی قدر کرتے ہیں۔ ملازموں کی طرف سے یہ سوچ کر پریشان یا خوف زدہ نہیں ہوتے کہ وہ ان کے مقابلے پر آجائیں گے بلکہ یہ لوگ کارکردگی دکھانے والوں کو انعام واکرام سے نوازتے ہیں۔

یہ لوگ چونکہ فعال طبع ہوتے ہیں۔ اس لیے جلدی کامیاب ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو چاہیئے کہ خوب سوچ سمجھ کر اپنے پیشے کا انتخاب کریں ۔ یہ حیثیت ادیب ، اداکار، فوٹو گرافر، آرٹسٹ ، فلاسفر اور مجسٹریٹ خاطر خواہ ترقی کر سکتے ہیں۔ یہ لوگ دفتری ملازمت میں اپنی قابلیت کے بھرپور اظہار میں اکثر ناکام رہتے ہیں۔ نوکروں کی صورت مین اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ایسے لوگ اگر دکاندار ہوں تو اپنی دکان کبھی بند نہیں کرتے۔

ایسے لوگ مالی اعتبار سے عام طور پر خوش حال اور متوازن ہوتے ہیں۔ یہ اس اعتبار سے بڑے  خوش قسمت ہوتے ہیں کہ جتنا خرچ کرتے ہیں اتنا ہی آسانی سے پیدا کر لیتے ہیں۔ پیسہ خرچ کرتے وقت بڑی فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ بینک میں روپیہ جمع رکھنا ان کے نزدیک فضول سی بات ہے۔۔ یہ لوگ دولت سے خوشیاں خریدنا اپنا بنیادی حق سمجھتے ہیں۔ روپیہ ان کے نزدیک ہاتھ کی میل ہوتا ہے۔

یہ لوگ گھوڑے کی طرح مخنتی اور با عمل ہوتے ہیں۔ چیلنج قبول کرنا ان کی عادت ہے۔ یہ جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اسے مکمل کئے بغیر نہیں چھوڑتے۔ ان لوگوں کی ایک خاصیت یہ ہے کہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ تجربہ  حاصل کر لینا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بعض اوقات ایک وقت میں کئی کئی کام شروع کر دیتے ہیں۔ اس لحاظ سے انہیں ہر فن مولا بھی کہا جا سکتا ہے۔

یہ افراد علمی شعبوں میں زیادہ کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ان میں بعض بہت اچھے صحافی اور ادیب ثابت ہوتے ہیں۔ درس و تدریس کے کام میں بھی انہیں آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں۔ بعض لوگ غیر ممالک میں اپنے وطن کی نمائندگی بڑی خوبصورتی سے کرتے ہیں۔ یہ افراد خاصے ذہین اور دانشور ہوتے ہیں۔ مذہب اور سیاست میں بٹ کر رہ جاتے ہیں۔ یہ افراد عام زندگی مین کامیاب ثابت ہوتے ہیں۔

Information approximately your lucky job


Tags: ,

Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM