Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Learn Magic in Urdu » روپیہ ہاتھ سے اڑ کر جیب میں

 

 

 


روپیہ ہاتھ سے اڑ کر جیب میں

Running Note

Running Note

یہ حیرت انگیز کھیل ہے جسے دیکھ کر اہل تماشا عش عش کر اٹھیں گے ۔ آپ دس روپے کا نوٹ لے کر حاضرین کو بتائیں کہ حضرات یہ ایک روپیہ ہے جو سب کے دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھ سے اڑ کر جیب میں چلا جائے گا۔
بہتر یہ ہے کہ دس کا نوٹ حاضرین میں سے کسی سے لے لیا جائے تاکہ کسی قسم کا شک نہ رہے اور اسی نوٹ کو کھیل استعمال کیا جائے اس کھیل میں ایک رومال بھی درکار ہو گا یہ روبال بھی خاص قسم کا ہوتا ہے یعنی دو ہرا ہوتا ہے اور اس کے اندر ایک دس کا نوٹ رکھ کر سی لیا جاتا ہے اب اس کھیل کو یوں شروع کریں، میز پر سے رومال اٹھا کر جھاڑ کر حاضرین کو دکھلائیں کہ یہ ایک خالی رومال ہے پھر حاضرین سے ایک روپیہ لے کر روپال کے نیچے رکھ لیں اور بڑی چالاکی سے یہ روپیہ ہاتھ ہی میں رکھ کررومال والا دس کا نوٹ رومال کے اندر سے ہی کسی آدمی کو پکڑا دیں لوگ سمجھیں گے کہ یہ وہی نوٹ ہے جو مجمع سے لیا گیا تھا پھر جادو کا ڈنڈا گھمائیں اور دو چار باتیں کر کے رومال اس آدمی کے ہاتھ سے لے کر ہوا میں جھٹک دیں اور حیران صورت بنا کر اس آدمی سے دریافت کریں۔ اجی حضرت لایئے وہ میرا نوٹ کہاں ہے ۔ سب حیران رہ جائیں گے اسی طرح چند ہنسی ٹھٹھے کی باتیں کرتے ہوئے اپنے ہاٹھ میں جو نوٹ ہے وہ کسی طرح جیب میں ڈال کر نکال لیجئے اورر اس سے کہئے واہ حضرت یہ شرافت ہے کہ مجھ پردیسی کا نوٹ آپ نے آرا لیا دیکھنے والے حیران رہ جائیں گے اور آپ کے فن کی داد بھی دیں گے۔

 

 

Magic Trick in Urdu


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM