Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Learn Magic in Urdu » جادو کا چھلا

 

 

 


جادو کا چھلا

یہ بھی ایک حیرت انگیز کھیل ہے ایک دھاگے سے چھلے کو لٹکا دیا جاتا ہے اور دھاگےمیں آگ لگا دی جاتی ہے۔ دھاگہ جل جاتا ہے لیکن چھلا بدستور اپنی جگہ دھاگے سمیت لٹکا رہتا ہے۔ دیکھنے والے اس حیرت انگیز جادو کہ دیکھ کر محوحیرت ہو جاتے ہیں۔
اس کھیل میں جادو کا راز صرف یہ ہے کہ سوت کا ایک پختہ دھاگہ اس غرض سے اس طرح سے تیار کیا جاتا ہے کہ دھاگہ کو نمک کے گاڑھے سے لوشن میں تر کر کے کچھ دیر رکھ دیا جاتا ہے اور پھر دھوپ میں خشک کر لیا جاتا ہے۔ کھیل کرتے وقت اس دھاگے میں کوئی  ہلکا سا چھلا باندھ کر کہیں ٹانگ دیں۔ اور ماچس سے دھاگے کو آگ لگا دیں دھاگہ جل جائے گا لیکن چھلا بدستور  قائم رہے گا اور جلا ہوا دھاگہ بھی بدستور قائم رہے گا مگر جب اسے ہاتھ لگایا جائیگا توفورا نیچے گر جائے گا۔

 

 

 

 

Secrets Of Magic in Urdu


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM