Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Asanas » اوجائے پرنیامہ – لیٹ کر

 

 

 


اوجائے پرنیامہ – لیٹ کر

Yoga in Urdu

 

 

اس کا تعارف یہ ہے کہ یہ پرانیامہ ہوا کے ساتھ کی جانے والی ایک ایسی ورزش ہے جیسا کہ ہم جانتے ہیںکہ ہوا کئی خوبیوں کی مالک ہے اس کے اندر پران شکتی (قوت حیات) موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں قوت جذب، قوت متحرکہ اور مالش کرنے والی قوت موجود ہوتی ہے ان خوبیوں کی وجہ سے ہوا جسم کے اندرونی اعضاء کو زندگی بخشتی ہے اور ان کی صفائی بھی کرتی ہے ار پرنیامہ کی مشق کے دوران جسم ہوا کی ان صحت بخش صلاحیتوں کو استعمال کرتا ہے۔
اوجائے پرنیامہ دو طریقوں سے کیا جاتا ہے یعنی کھڑے ہو کر اور لیٹ کر بھی، جبکہ کھڑے ہو کر یہ مشق کرنے سے اسکاپورا اثر پڑتا ہے اور مکمل فائدہ ہوتا ہے لیکن کھڑے ہو کر یہ آسن کرنا مشکل کام ہے لٰہذا اس کی مشق کرنے والوں کو یہی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پہلے ایک ماہ تک یہ آسن لیٹ کر کریںاور پھر ایک ماہ کھڑے ہو کریں۔

تیاری کیلئے پوزیشن
فرش پرپشت کے بل لیٹ جائیں، جسم کو سیدھا کریں، فرش پر ہتھیلیاں رکھیں اور جسم کے ساتھ ہی دونو ایڑیوں کو ایک دوسرے کے قریب لائیں اور تانگوں کو ڈھیلا چوڑ دیں، اوپر کی طرف سیدھا دیکھیں اور عام طریقے سے سانس لیں۔

اگلا صفحہ

واپس مین پیچ


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM