Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Australia » Australian Work Visa Requirements Information in Urdu

 

 

 


ورک ويزے

آسٹريلوي حکومت تربيت يافتہ غير ملکيوں کو آسٹريليا ميں کام کرنے کے ليے عارضي اور مستقل ورک ذيزے جاري کرتي ہے جس کے ليے مختلف کيٹگريز رکھي گئي ہيں.
آجر کے سپانسر کردہ ورکرز
آسٹريلوي کمپنياں يا اداروں کے مالکان جن غير ملکي ہنر مندوں کو سپانسر کرکے کام کے ليے بلواتے ہيں وہ اس کيٹگري ميں آتے ہيں.
پروفيشنلز
يہ پروگرام ان افراد کے ليے ہے جن کو سپانسر نہ کيا گيا ہو تاہم وہ اپنے شعبے کے ماہر اور باقاعدہ ڈگري يافتہ ہوں اور آسٹريليا جا کر کام کرنا چاہيں.
کاروباري افراد
جو لوگ آسٹريليا ميں سرمايہ کاري کے خواہشمند ہوں يا وہاں جا کر کوءي نيا کاروباري ادارہ بنانا چاہتے ہوں’اس سکيم ميں وہ بزنس پروفيشنلز بھي شامل ہيں جو کسي چلتے ہوءے يا نئے کاروبار کو سيٹ کرنے کے ليے آسٹريليا جانے کے متمني ہوں.
سپيشلسٹ انٹري
اس کيٹگري ميں وہ ماہرين آتے ہيں جو کہ سماجي’ ثقافتي اور ديگر مخصوص شعبوں ميں ريسرچ ورک کے ليے آسٹريليا جانا چاہتے ہوں.
ڈاکٹرز اور نرسيں
پاکستاني ڈاکٹروں اور نرسوں کے ليے آسٹريليا کے ميڈيکل کے شعبے ميں کام کے وسيع مواقع موجود ہيں اور ان کو ويزوں کے اجراء کے ليے يہ الگ کيٹگري رکھي گئي ہے.
ريجنل ملازمتيں
يہ سکيم ان ورکرز کے ليے ہے جو عارضي اور مستقل بنيادوں پر آسٹريليا کے ديہاتي علاقوں ميں خدمات سرانجام دے سکيں.
ہنر مندوں کے ليے نمائشيں
آسٹريليا ہنر مند افراد کي کمي پوري کرنے کے ليے دنيا بھر ميں نمائشوں کا اہتمام کرتا ہے جن ميں غير ملکيوں کي رجسٹريشن بحي کي جاتي ہے.
فضائي و بحري شعبے
ہوائي اور بحري جہازوں ميں کام کرنے والے ماہرين اور ہنرمندوں کے ليے يہ کيٹگري ہے جس کے تحت وہ آسٹريليا کے ان شعبوں ميں خدمات سرانجام دينے کے ليے ورک ويزے حاصل کرسکتے ہيں
ليبر معاہدے
B         آسٹريلوي کمپنياں بڑي تعداد ميں غير ملکي ورکرز کو بھرتي کرنے کے ليے حکومت کے ساتھہ معاہدے کرتي ہيں جس کے تحت ورکرز کو مستقبل اور عارضي بنيادوں پر بلايا جاتا ہے. اس کي ضرورت اس ليے پيش آتي ہے.
B          انڈسٹري ايسوسي ايشن کو عارضي بنيادوں پر بڑي تعداد ميں ہنر مندوں کي ضرورت پڑجاتي ہے. جس کے ليے متعلقہ وزارتوں سے باقاعدہ معاہدہ کرنا پڑتا ہے.
B      بعض پيشے مستقل ملازمتوں کي فہرست ميں شامل نہيں ہوتے اور اس طرح ان پيشوں سے وابستہ ہنر مندوں کي قلت برقرار رہ جاتي ہے.
B      کئي منصوبوں کي سخت حالات اور کم ترين وقت ميں تکميل کرنا ہوتي ہے جس کے ليے مقامي مارکيٹ سے ليبر فورس دستياب نہيں ہوتي.
B      معاہدے کے تحت کسي مخصوص انڈسٹري ميں غير ملکي ہنر مندوں کي شموليت کے اچھے نتائج نکلتے ہيں.

 

 

Australian Work Visa Requirements Information in Urdu

Australian Work Visa Requirements

Australian Work Visa


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM