Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Learn Magic in Urdu » سیاہی سے پھول بن جائیں

 

 

 


سیاہی سے پھول بن جائیں

آپ نے بعض جادوگروں کو یہ کھیل کرتے دیکھا ہو گا کہ ایک گلاس مِیں سیاہی گھول کر کسی شریف آدمی پر ڈال دیتے ہیں تو وہ بجائے سیاہی کے پھول بن جاتےہیں۔ حاضرین حیران رہ جاتے ہیں کہ یہ سیاہی پھول کیونکر بن گئے۔ کوئی اسے نظر بندی کا کھیل کہتا ہے تو اور کوئی جادو کا کرشمہ سمجھتا ہے لیکن حقیقت کسی کو بھی معلوم نہِیں ہوتی کہ اس جادوگری میں راز کیا ہے۔

تو لیجیئے آج ہم آپ کو اچھی سایٹ ڈاٹ کام کے ذریعے اس جادو کا راز بھی بتائےد یتے ہیں کہ سیاہی بھی حقیقت میں سیاہی ہوتی ہے اور پھول بھی حقیقت میں پھول ہوتے ہیں۔ لیکن جادوگر کے گرانے میں کمال یہ ہے کہ سیاہی سے پھول بن جاتے ہیں اور وہ یوں ہوتا ہے کہ جب جادوگر ایک گلاس میں سیاہی گھول کر رکھ دیتا ہے اور حاضرین کو باتوں میں الجھائے رکھتا ہے اتنے میں اس کا خفیہ ساتھی ایک گلاس میں سیاہ کاغذ کے خول والا گلاس رکھ دیتا ہے یعنی گلاس پر ایسا کاغذ لگا ہوتا ہے کہ اس میں سیاہی ہی لگتی ہے اب اس سیاہی جیسے کاغذ والے گلاس میں پھول پرئے ہوتے ہیں۔ سیاہی والا گلاس جادوگر کا وہی ساتھی اس جگہ سے اٹھا لیتا ہے اب دیکھنے والوں کے قریب پہنچ کر کھیل کرنے والا کسی سفید پوش کو تاڑ کر اس کی طرف لپکتا ہے کہ گلاس انڈیل  دے لیکن سیاہی کا گلاس دیکھ کر حاضرین پیچھے ہو جاتے ہیں اور ہر ایک تماشائی پہلوتہی کرنے لگتا ہے کہ اس پر گلاس نہ گرایا جائے اتنے میں جادوگر اس گلاس کو ایک آدمی پر گرا ہی دیتا ہے تو پھول ہر طرف بکھر جاتے ہیں اور لوگ ہنسنے لگتے ہیں۔

ھدایت :

اس کھیل میں یہ احتیاط رکھیں کہ پھولوں والے گلاس کے خول کو دیکھنے نہ پائے جب ایک جھٹکے سے پھول گرا دیں تو لوگوں کی نگاہ ابھی پھولوں پر ہی ہو کہ آپ جھٹ سے گلاس پر روپال ڈال کر کاغذ کا غلاف محفوظ کر لیں اور گلاس میز پر رکھ دیں۔

 

 

 

Secrets of Magic


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM