Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Back Bone Pain » گردن اور کمر یا پشت کا درد

 

 

 


گردن اور کمر یا پشت کا درد

 

 

گردن کا درد

یہ درد کندھوں کی دونوں اطراف میں گردن کی پچھلی طرف ، ہنسلی کی ہڈی اور کندھوں کے جوڑوں میں ہوتا ہے۔ بعض اوقات یہ درد دونوں پازوؤں میں اور بازوؤں کے جوڑوں میں ھوتا ہے ۔ طبی نظام علاج میں مریضوں کو ادویات ، حرارت کا دباؤ اور گردن پر ایک کالر ررکھ دیا جاتا ہے۔ اگرچہ ایسی ادویات یا طبی سہارے کچھ نا کچھ آرام تو دے دیتے ہیں لیکن پھر بھی یہ کوئی مکمل علاج نہیں ہے۔ ڈاکٹر حضرات ایسے مریضوں کو جسمانی ورزشوں اور مشقوں کا مشورہ دے دیتے ہیں ۔ ہمارے اپنے تجربے سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ یہ جسمانی ورزشیں یوگا کی مشقوں کے مقابلے میں بہت بے اثر اور کمتر ہوتی ہیں جبکہ یوگا کی مشقیں اس بیماری کا بھی بغیر ادویات کے مصدقہ علاج ہیں۔ آیئے ہم پہلے اس بیماری کی وجوہات اور اسباب پر غور کریں۔

اسباب اور علاج :

گردن کے درد کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ مثلا اگر ہم اپنے سر کےنیچے اونچا تیکیہ کافی دنوں تک استعمال کرتے رہیں۔ اس کے علاوہ اگر ہم دیر تک سر نیچے جھکا کر بیٹھے رہیں یا اگر گردن کے عضلات اور اعصاب میں تناؤ یا اکڑاؤ پیدا ہو جائے اور اس سے وہاں خون کا دوران اور حرکت رک جاتی ہے۔

 

 

 

Yoga For Neck Pain in Urdu

 

اگلا صفحہ

واپس مین پیچ


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM