Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » 2 » خصوصیات

 

 

 


خصوصیات

51۔ کبھی تو یہ لوگ اس قدر ہشاش بشاش شکھائی دیں گے کہ کوئی بھی دیکھنے والا یقین ہی نہیں کر سکتا کہ یہ شخص کبھی بیمار بھی رہا ہے۔ کبھی اس قدر کمزور و ناتواں دکھائی دیں گے کہ ہمیشہ کا بیمار ہے۔

52۔ یہ لوگ کسی کا احسان مند ہونا پسند نہیں کرتے البتہ لوگوں کو اپنا مشکور بنانا چاہتے ہیں۔ اگر کسی کو خدمت کر کے مشکور نہ کر سکیں تو ہیجان کی رو میں بہہ جاتے ہیں۔

53۔ یہ لوگ اپنے خلاف کی جانے والی باتوں پر اکثر خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔ اکثر بے خوف ہو کر اور بے جھجھک بات کرنے کی وجہ سے میدان مارنے کی تمنا کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں تکلیفوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

54۔ یہ لوگ اکثر و بیشتر دوسروں کے متعلق پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں۔ جبکہ اپنی ذات کے لئے کسی نصب العین کا تعین نہیں کرتے۔ صاحب اعتقاد ہوتے ہوئے دوسروں کی ہر بات پر یقین کر لیتے ہیں۔

55۔ اعلی درجہ کے مہمان نواز ہوتے ہیں۔

56۔ کسی سے متاثر ہو کر بدل جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی زندگی غیر مطمئن سی ہوتی ہے۔

57۔ جھگڑوں سے سخت نفرت کرتے ہیں۔ اچھا دوست ثابت ہوتے ہیں ، چال چلن بھی اچھا رکھتے ہیں۔

58۔ یہ وفادار اور تعاون پسند ہوتے ہیں۔ ان کے مزاج میں موسیقی یا راگ رنگ کا شوق ہوتا ہے اورموسیقی کے علاوہ رقص و سرود اور شعر و نغمہ کے بھی دلدادہ ہوتے ہیں۔

 

Adad ul Aloom

 

Previous —————————————————————————————-

Unbelievable information approximately your future

Pakistani Astrologists

 

 


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM