Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » 2 » خصوصیات

 

 

 


خصوصیات

26۔ ان لوگوں کے لیے کام کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو اس کا واویلا نہیں کرتے، بلکہ چپ چاپ اسے سر انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

27۔ ان ن پر خلوص شفقت کا گہرا جذبہ پایا جاتا ہے۔ اسے اسی لیے یہ بچوں مین جلد گھل مل جاتے ہیں شاید اسی لیے تعلیم و تدریس کے شعبے میں بہت کامیاب رہتے ہیں۔

28۔ سمندر اور بہتا ہوا پانی ان لوگوں کے محبوب مناظر ہیں۔ یہ لوگ اکثر اوقات جہازوں پر یا ساحل پر کام کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

29۔ یہ لوگ آرٹ مین بھی دلچسپی لیتے ہیں۔ ان کی قوت مخیلہ بے مثل ہوتی ہے۔

30۔ یہ لوگ فنون لطیفہ میں بھی کامیاب رہتے ہیں ۔ موسیقی ، مجسمہ سازی اور مصوری ان کے لئے موزوں شعبے ہوتے ہیں۔

31۔ ان لوگوں کے لیے یہ بات بے انتہا ضروری ہے کہ یہ لوگ اپنی خداداد صلاحیتوں اور اپنی ذہنی اپیچ کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی پیشے اور شعبے کا انتخاب کریں۔

32۔ یہ لوگ کام کا آغاز بظاہر دولت کمانے کے لیے کرتے ہین مگر انہیں اس میں دلچسپی اور قلبی لگاو پیدا ہو جاتا ہے لیکن اگر یہ لوگ اپنے مزاج کے خلاف کسی پیشے سے وابستہ ہو جائیں تو ان کا بیشتر وقت اسے ترک کرنے کے منصوبے بنانے میں صرف ہو جاتا ہے۔

33۔ یہ لوگ فضول خرچ بالکل نہیں ہوتے۔ یہ لوگ دولت کی قدر جانتے ہیں اور ہر کام اعتدال اور میانہ روی کو محلوظ رکھتے ہین لیکن اس کی مطلب یہ ہرگز نہیں کہ یہ لوگ کنجوس ہوتے ہیں۔

34۔ بلکہ یہ لوگ ضرورت مندوں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

35۔ ان لوگوں کو اپنے مالی تحفظ کی بہت فکر رہتی ہے۔ حتی کہ بے انداز دولت کی موجودگی مین بھی انہیں یہ احساس ستاتا ہے کہ یہ دولت ختم ہو گئی تو پھر کیا ہو گا۔ ان بے وجہ اندیشوں سے ان کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے اور ذہنی سکون بھی۔

36۔ یہ لوگ اپنے گھر سے بے پناہ محبت اور عقیدت ہوتی ہے۔ وہ مرتے دم تک ان کے مزاج میں شامل رہتی ہے۔ انکے سامنے کوئی ان کے افراد خانہ کو برا بھلا کہنے کی ہمت نہیں کر سکتا ۔ انہیں اپنی خاندانی روایات سے بھی پیار ہوتا ہے۔

37۔ یہ لوگ اپنے گھر کی سجاوٹ اور اسے آرام دہ بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔

38۔ اس عدد میں خواتین بھی اپنے مہمانوں کے لیے خود عمدہ سے عمدہ کھانے تیار کرتی ہیں اور نہایت توجہ سے تقریبات کا اہتمام کرتی ہیں۔

39۔ یہ افراد بچوں سے خاص محبت رکھتے ہیں اور ان کی ضروریات کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ ان کے ہاں عموما بچوں کی کثرت ہوتی ہے۔

40۔ یہ لوگ بظاہر کم گو اور لئے دیئے رہنے والے ہوتے ہیں مگر ان کے قریبی لوگ اور احباب جانتے ہین کہ یہ کس قدر ہمدرد اور نرم دل ہوتے ہیں یہ لوگ اپنے دوستوں کو بھی  عزیز رکھتے ہین اور ان سے بھی ایسی ہی پر خلوص محبت کی توقع رکھتے ہیں لیکن اگر انہیں دوستوں کی بھرپور توجہ اور پر خلوص محبت نہ ملنے تو یہ ناراض اور رنجیدہ ہو جاتے ہیں۔

41۔ یہ لوگ طاقت وجدانی قوت کے مالک ہوتے ہیں یہ کسی سے ایک دو ملاقات کے بعد ہی اس کی فطرت اور خلوص سے آگاہ ہو جاتے ہیں۔

42۔ یہ لوگ بہتریں دوست ہوتے ہین اور دوسروں کی بات بہت آسانی سے مان لیتے ہیں یہ لوگ وفاداری اور ثابت قدمی میں سخت ہوتے ہیں۔

43۔ اس نمبر کے زیر اثر افرد اگرچہ بہت زیادہ مقبولیت حاصل کر لیتے ہیں لیکن ان کی مقبولیت مختصر ہوتی ہے اور ہمیشہ باقی نہیں رہتی۔

44۔ یہ لوگ تخلیقی مزاج بحی رکھتے ہین اور ان مین موجد بننے کی اہلیت بھی ہوتی ہے لیکن یہ اکثر و بیشتر وقت خیالات کو عملی جامہ پہنانے کی استطاعت نہیں رکھتے اس لیے ان کا اکثر وقت عمل کے بجائے تخیل کی دنیا میں گزرتا ہے۔

45۔ ان کی طبعیت مین صبر و تحمل بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات پر آسانی سے قابو پا لیتے ہیں۔ اگر کسی وجہ سے مشکل پر قابو نہ پا سکیں تو پھر ان کا مزاج الٹ جاتا ہے۔ یعنی لغویات بکنے لگ جاتے ہیں۔ شراب کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں۔ جس کی نتیجہ میں اپنے آپ کو تباہ و برباد کر لیتے ہیں۔ ایسے واقعات بہت کم ہی وقوع پذیر ہوئے ہیں۔

46۔ یہ لوگ چونکہ دوراندیش ہوتے ہیں اسی لیے اپنی زندگی شریفانہ طریقہ پر گذارنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

47۔ فطرت پسند ہونے کے ساتھ ساتھ متغیر پذیر اور مستقل مزاجی کے حامل ہوتے ہیں۔

48۔ جس خاتون کا عدد دو ہو وہ دلچسپیوں اور سرگرمیوں پر حکمرانی کرتی ہے۔ اپنے دل جذبات و جوش کا اظہار کر کے اپنے گھریلو معاملات کو بہت ہی اچھے طریقہ سے ظاہر کرتی ہے۔ عدد دو کی قوت و طاقت ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتی۔

49۔ یہ خواتین اپنے سکھ چین کو پیش نظر رکھتے ہوئے دوسروں کے دلوں میں مجروح کرتی ہیں۔ ان مستورات کو اپنی بناوٹ سجاوٹ کا بہت شوق ہوتا ہے۔

50۔ ان لوگوں کی صحت ہمیشہ ایک سی نہیں رہتی بلکہ بد ہضمی کی شکایت رہتی ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی اندرونی طاقت مین ہر وقت کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔

 

 Predictions

Previous —————————————————————————————- Next

Learn approximately your future from pakistani astrologists

Magical Predictions Of Your Future

 

 

 


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM