Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Learn Magic in Urdu » ایک نہایت پرسرار جادو کا کھیل

 

 

 


ایک نہایت پرسرار جادو کا کھیل

Magic

Magic

کہتے ہیں جہانگیر کے دربار میں ایک جادوگر آیا اور اپنے کمال فن دکھلانے چاہے بادشاہ نے اجازت دیدی تو اس نے اپنا جادو کا کھیل شروع کیا اس کھیل کے لیے جادوگر کی حسب مرضی ایک اسٹیج تیار کی گئی جس پر سیاہ مخمل کے پردے لگائے گئے وہ جادوگر انگریز تھا اس کے ساتھ  ایک خوبصورت لڑکی جو سراسر ایک جادو کی پری معلوم ہوتی تھی ایک خوبرو لڑکا نوخیز پھول کی مانند تھا۔ تینوں اب زرق برق وردیاں پہن کر اسٹیج پر آئے اسٹیج پر آئے تو حاضرین اس حسن جادونگار کو دیکھ کر عش عش کر اٹھے دربار کی اوپر  والی منزل میں ملکہ نورجہاں اپنی کنیزوں کے ساتھ بیٹھی اس نظارہ کے دیکھ رہی تھی۔

تب جادوگر نے دو صندوق نکالے اور ان کے منہ کھول کر اسٹیج پر رکھ کر حاضرین کو دکھلا دیئے کہ خالی ہیں پھر ایک صندوق میں لیڈی کو بٹھا کر اوردوسرے میں اس لڑکے کو بٹھا کر دونوں کے تالے بند کر کے تخت  شاہی پر رکھ دیں گئیں اور پردہ گرا کر جادو گر نے ایک اور کھیل شروع کر دیا، تھوڑی دیر بعد پردہ اٹھا اور دیکھا کہ صندوق بدستور بند پڑے تھے تخت شاہی سے چابیاں لے کر بکس کھولے گئے تو لڑکے والے بکس میں لیڈی اور لیڈی والے بکس میں لڑکا تھا سب حیران رہ گئے دراصل حقیقت یہ ہے کہ یہ بکس ایک خاص ترکیب سے تیار کیے جاتے ہیں۔ ان میں عقبی تختے کو اس ترکیب سے تیار کیا جاتا ہے ہے کہ وہ اندر سے کھل سکے اور اندر سے ہی بند ہو سکے جب کسی کو اس بکس کے اندر بند کر کے تالا لگا دیا جاتا ہے تو وہ عقبی تختی کھول کر باہر آ جاتا ہے۔ اس طریقے سے اس لیڈی اور لڑکے نے اپنے بکس تبدیل کر لیے تھے ۔

اتنی سی بات بعد میں مغلیہ تاریخ کا حصہ بن گئی۔

 

 

 

 

Amazing Magic Trick


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM