پانی میں آگ لگانا
یہ ایک مشہور بات ہے کہ آگ اور پانی کا بیر ہے پانی آگ بچھا دیتا ہے لیکن جادو کے ذریعے آپ پانی میں آگ لگا سکتے ہیں آپ حیران نہ ہوں آپ اچھی سائٹ ڈاٹ کام کے ذریعے اب پانی میں آگ لگانے کا جادو سیکھیں گے ۔ یہ ایک فن ہے اور فن کے سامنے کوئی مشکل نہیں رہتی۔
اس کھیل میں آپ سب لوگوں کے سامنے ایک بالٹی کے اندر آگ کے شعلے پیدا کر سکتے ہیں اور سب نگاہیں دیکھیں گی کہ پانی جل رہا ہے اس کی ترکیب یہ ہے۔
پوٹاشیم اور سوڈیم دو ایسی دوائیاں ہیں جن کو پانی میں ڈالا جائے تو آگ پیدا کر دیتی ہیں یہ انگریزی دوائی فروشوں کے ہاں سے ملتی ہے ان کی ڈلیوں کو محفوظ رکھنے کی ترکیب یہ ہے کہ کسی شیشی میں مٹی کا تیل بھر کر اس میں ان ڈلیوں کو ڈال دیا جائے جو تیل کے اندر ۔ڈوبی رہیں انہیں پانی چھونے نہ پائے کیونکہ جونہی ان کو پانی چھوئے گایہ فورا جال اٹھیں گی۔
جب جادو کر کے دکھانا ہو ایک بالتی پانی کی بھر کر اس میں تھوڑی سی مقدار پٹرول کی ڈال دیں اور سٹینج کی معز پر رکھ کر سب کو دکھلا دیں کہ بالٹی میں پانی بھرا ہے اس کے بعد اپنا جادو کا ڈنڈا گھماتے ہوئے منہ میں منتر بڑبرائیں پھر چپکے سے پوٹاشیم پانی کے اندر چھوڑ یں اس سے آگ پیدا ہو کر پٹرول میں آگ لگ جائے گی اورر تمام پانی جلتا نظر آئے گا اور ہر طرف آگ ہی آگ نظر آئے گی یہ بہت ہی حیرت انگیز جادو کا کھیل ہے جسے آپ جب لوگوں کے سامنے کریں گئے تو وہ حیران رہ جائیں گےکہ آپ نے پانی میں کیسے آگ لگا دی۔
نوٹ : یہ جادوئی طریقہ اچھی سائٹ ڈاٹ کام کی ملکیت ہے لٰہذا اسے کاپی کر کے اپنی ویب سائٹ پر پبلش مت کریں ورنہ گوگل (ڈی-ایم-سی-اے) کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Fire in Water Magic
Related Posts :