Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Drink Recipes » مالٹے کا اسکوائش

 

 

 


مالٹے کا اسکوائش

اشیاء:
مالٹے رس دار 15عدد
کھانے والا زرد رنگ دو رتی
پوٹاشیم میٹابائی سلفائٹ آدھ گرام
چینی آدھ کلو
پانی ایک چھٹانک
سائٹرک ایسڈ آدھ اونس
ترکیب:
مالٹوں کو دھو کر ان کا چھلکا اتار کر رس نکالنے والی مشین سے ان کا رس نکال لیں اور کپڑے میں چھان لیں۔ یہ رس تین پاؤ کے قریب ہونا چاہیے۔ اس رس میں چینی کو خوب اچھی طرح حل کر لیں۔ اب اس رس میں سائٹرک ایسڈ ڈال کر اچھی طرح چمچے سے ملائیں۔ ایک چھٹانک پانی میں زرد رنگ گھول کر کپڑے میں چھان لیں اور اس میں پوٹاشیم مٹیابائی سلفائٹ ملا لیں اور یہ رنگ بھی مالٹے کے رس میں اچھی طرح ملا لیں۔ اب یہ رس بوتلوں میں بھر لیں اور ایک کھلے منہ کے دیگچے میں یہ بھری ہوئی بوتلیں رکھ کر اس میں اتنا پانی ڈال دیں کہ آدھی بوتل ڈوب جائے۔ اب اس دیگچے کو چولہے پر چڑھا دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ چند منٹ پکانے کے بعد اتار لیں اور اسی طرح پڑا رہنے دیں۔ پانی ٹھنڈا ہوجائے تو بوتلیں نکال لیں۔ عمدہ اسکوائش تیار ہے


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM