Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Asanas » گومکھ آسن

 

 

 


گومکھ آسن

 

 

 

تیاری کی حالت

یہ آسن جوڑوں کے درد میں مبتلا ان مریضوں کے لئے بہت مشکل ہے جن کے گھٹنے ، ٹخنے اور پاؤں کے پنجے بری طرح متاثر ہوئے ہوں لٰہذا ایسے افراد کو چاہیئے کہ وہ فرش پر بیثھ جائیں ٹانگوں کو گھٹنوں پر سے تہہ کریں اور ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا رکھیں، جبکہ دوسرے تندرست لوگوں کو چاہیئے کہ وہ جسم کا وزن دونوں گھٹنوں پر ڈال کر فرش پر گھٹنوں پر گھٹنوں کے بل جھک جائیں، دونوں گھٹنوں کا درمیانی فاصلہ تقریبا چار انچ ہونا چاہیئے، دونوں ٹانگوں کے ٹخنوں اور پنجوں کو فرش پر اسطرح گرائیں کہ پنجے تو ایک دوسرے کے قریب آ جائیں لیکن ایڑیاں باہر کی طرف پھیلی ہوئی ہوں، اب یہ پنجوں ، تلوں اورایڑیوں کی محراب دار شکل بن جائیں گی، اب آپ تلوےپر آہستہ آہستہ بیٹھ جائیں اور ان پر یعنی پاؤں پر جسم کا تمام بوجھ ڈال دیں۔ ہتھیلیوں کو رانوں پر رکھ لیں، آنکھوں کے سامنے دیکھیں ریڑھ کو بالکل سیدھا رکھیں، اب آپ تصویر کے مطابق مکمل طور پر تیار ہیں کہ اس آسن کو شروع کر سکیں۔

مشق کے مراحل

١۔ دائیں ہاتھ کو اہستہ سے پشت پر لائیں اس کو دائیں کہنی پر سے تہہ کر کے ہتھیلی کی پشت کو اوپر گردن کی طرف اٹھائے آپکی ہھیلی کی پشت ، گردن پر دباؤ ڈالے گی، داہنے ہاتھ کی انگلیوں کا رخ اوپر کی طرف کر لیں، اور اپنے داہنے ہاتھ کو مضبوطی سے اسی حالت میں رکھیں۔

 

 

 

Yoga Asanas in Urdu

 

تصویر دکھیں

اگلا صفحہ

واپس مین پیچ


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM