Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Drink Recipes » گاجر کا شربت

 

 

 


گاجر کا شربت

اشیاء:
گاجر ولایتی دو کلو
چینی دو کلو
شقاقل مصری آدھا تولہ
ثعلب مصری ڈیڑھ تولہ
ترکیب:
گاجریں چھیل کر ان کے کیل نکال کر پھینک دیں اور گاجروں کو کوٹ کر یا پیس کر ان کا عرق نکال لیں۔ شقاقل مصری اور ثعلب مصری کو باریک پیس کر اسی عرق میں ملا کر دیگچی چولہے پر رکھ دیں۔ جو میل آئے اسے ساتھ ساتھ نکال کر پھینکتے جائیں۔ دو تین ابال آجائیں تو چینی ڈال دیں۔ ایک تار شربت تیار ہو جائے تو اتار لیں۔ ٹھنڈا ہو نے پر بوتل میں بھر لیں۔ نہایت لذیذ اور خوش ذائقہ شربت تیار ہوگا۔

 

 

Gajar Ka Sharbat Recipe


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM