Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Learn Magic in Urdu » پانچ کے ایک سکے سے کئی سکے بنانا

 

 

 


پانچ کے ایک سکے سے کئی سکے بنانا

5 Rupees Coin

5 Rupees Coin

اس جادو میں حاضرین کو ایک خالی بکس دکھایا جاتا ہے یہ ٹین کا ایک چھوٹا سا بکس ہونا چاہیئے ۔ اس جادو میں ایک پانچ کے سکے سے کئی سکے بنا لیے جاتے ہیں۔

جادو شروع کرنے پر ٹین کا خالی بکس حاضرین کو دکھلا دیا جاتا ہے اس کے بعد حاضرین سے ایک روپیہ مانگ کر ہاتھ میں رکھ لیا جاتا ہے اب بکس کو بائیں ہاتھ سے پکڑ کر اوٹھے کے قریب والی تین انگلیوں کے نیچے دس یا پندرہ سکے دبا کر رکھ لیے جاتے ہیں لیکن خالی بکس دکھانے کے بعد میز پر رکھنے اور اٹھانے کا یہ انداز ہونا چاہیئے کہ حاضرین کو اپنی اکٹنگ میں ایسا الجھایا جاءے کہ سکے میز پر سے اٹھانے اور بکس کے اندر رکھ کر بکس اٹھانے پر حاضرین کو اس چالاکی سے ہرگز آگاہی نہ ہونے پائے اب وہ بکس معہ روپوں کے پکڑوائیں ہاتھ میں لیں وہ حاضرین سے مانگا ہوا روپیہ حاضرین کو دکھا کر بکس کے اندر گرانے کا اشارہکیا جاتا ہے لیکن گرایا نہیں جاتا ہتھیلی میں ہی چھپا لیا جاتا ہے۔

ایک سکہ ہاتھ سے چھوڑ دیا جاتا ہے تو بکس میں ٹھک کی آواز آتی ہے اور حاضرین سمجھتے ہیں کہ وہ دائیں ہاتھ والا سکہ بکس میں ڈال دیا جاتا ہے اس کے بعد ہاتھ بکس کے نیچے ڈال کر وہ رروپیہ دکھلا دیا جاتا ہے دیکھنے والے سمجھتے ہیں کہ جادو کے ذریعے روپیہ بکس کے پیندے سے گزر کر نیچے آ گیا اب بکس اٹھاکر اس کے پیندے کو حاضرین کے سامنے کر کے ڈنڈے سے اشارہ کر کے ہاتھ والہ روپیہ دکھا دیا جاتا ہے اب کھیل میں ذرا دلچسپی پیدا کرنے کے لیے کسی چھوٹے بچے کو پاس بلاکر کہا جاتا ہے ہے کہ اپنی مٹھی بند کر کے بکس میں چھوڑ دو جب وہ ایسا کرتا ہے تو بائیں ہاتھ سے دو تین  روپے گرا دیے جاتے ہیں پھر کسی کا رومال یا پگڑی یا ٹوپی لے کر بکس پر جھاڑتے ہیں اور ہاتھ سے روپے گڑاتے جاتے ہیں بہت حیرت انگیز جادو ہے۔

 

 

 

Magic Of Coins


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM