مٹن کڑاھی ترکیب نمبر 1
گوشت ————————————————– ایک کلو
گھی —————————————————– ایک پاو
ٹماٹر —————————————————- ایک باو
ہری مرچ ——————————————- ڈیڑھ چھٹانک
ادرک ———————————————- ایک چھٹانک
سرخ مرچ ———————————————– ایک چمچ
زیرہ سفید ———————————————— ایک چمچ
گرم مصالحہ ———————————————- ڈیڑھ چمچ پسا ہوا
ترکیب :
گوشت کی حسب پسند بوٹیاں بوا لیں اور پانی میں اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں ، ٹماٹروں کو کاٹ لیں ہری مرچ دھو کر رکھ لیں۔ اب ایک کڑاہی میں گوشت سمیت تمام اشیاء ڈال دیں، گھی اور گرم مصالحہ نہ ڈالیں تمام مصالحے اور ہری مرچ ٹماٹر وغیرہ ڈال کرر حسب ضرورت پانی بھی ملا دیں اور چولہے پر چڑھا کر کڑاہی کو ڈھانپ دیں اور درمیانی آنچ پر پکنے دیں جس وقت کڑاہی کا پانی خشک ہونے لگے اور گوشت قدرے گل جائے تو گھی ڈال دیں اور چمچ کی مدد سے چلاتے ہوئے گوشت کوبھونیں۔ بھونتے وقت آپ وہی ملا سکتی ہیں تاہم ٹماٹروں کے تناسب سے ڈالیں بھوننے کے عمل جاری رکھیں یہاں تک کہ کڑاہی کا پانی خشک ہونے لگے ٹماٹر بھی گوشت میں مکس ہو جائیں اور گھی روغن کی شکل اختیار کرتے ہوئے سالن کے اوپر نمایاں نظر آنے لگے اور کڑاہی سے خوشبو پھوٹنے لگے تو گرم مصالحہ پاوڈر چھڑک کر چولہے کو بند کر دیں۔ کراہی ڈھانپ دیں عمدہ خوشبودار کڑاہی گوشت تیار ہے۔ کھانے کے لیے گرم گرم نکال کر پیش کریں۔ ساتھ رائتہ اور سلاد بھی ضرور رکھیں۔
Mutton Karahi Gosht Recipe
Mutton Karahi Recipe