Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » What is Yoga » معالجاتی یوگا کیا ہے؟

 

 

 


معالجاتی یوگا کیا ہے؟

 

معالجاتی یوگا بنیادی طور پر ایک ذاتی علاج ہے ۔ یوگا کے ماہرین کے قریب بیماریوں یا جسمانی خرابیوں کا سبب عادات ، غیر معیاری خوراک ، لاپرواہی اور غیر ہنگم طور پر زندگی گزارنا ہے۔ اچھی سائٹ ڈاٹ کام کے یوگا ماہرین نے بھی اس سمت میں بہت کام کیا ہے اور آن لائن مدد کے ذریعے بہت سے ایسے لاعلاج لوگ گھر بیٹھے ایسی بیماریوں سے صحتیاب ہوئے ہیں جن کا میڈیکل سائنس میں کوئی علاج نہ تھا یا ایسے لوگ جو علاج کروا کروا کر مایوس ہو چکے تھے۔ ہمیں پہلے یہ جانناہے کہ بیماریاں پیدا کیسے ہوتی ہیں ؟ بیماریاں جسم کے نظام کے طویل یا مختصر عرصے تک خراب رہنے سے پیدا ہوتی ہیں یعنی یہ خرابیاں فرد کی اپنی ذاتی غلظیوں یا کوتاہیوں سے پیدا ہو کر جسم کے اندرونی نظام کو غیر مطوازن اور خراب کر دیتی ہیں۔ جس سے آدمی بیمار ہو جاتا ہے۔

چونکہ بیماریوں کا بڑا سبب بھی انسان خود ہی ہوتا ہے لہذا ان کا علاج بھی وہ خود ہی ان خرابیوں پر قابو پا کر کر سکتا ہے۔ ان دونو صورتوں میں آدمی خود ہی ذمہ دار ہے یعنی تندرستی اور بیماری کو وہ خود ہی دعوت دیتا ہے اور یہ دونوں عادتیں آدمی سے مبرا نہیں ہیں بلکہ اس کی طاقت کے دائرہ اختیار میں ہیں۔ یوگا کے اس شعیبہ میں مریض ہی مرکزی کردار سمجھا جاتا ہے۔ یعنی وہ اپنی بیماری کی نوعیت کی خود ہی تشخیص کرتا ہے اور خود ہی علاج بھی جبکہ یوگا کا ماہر صرف اسکو رراستہ دکھائے گا یا مشورے دے گا۔ یوگا کے طریقہ علاج کے مندرجہ ذیل مراحل و لوازمات ہیں۔

مناسب غذا
یوگا کی مناسب ورزش
فرد کی زندگی کے متعلق درست علم اورر حقائق کا ناننا
ان تمام مراحل سے گزر کر آدمی بیماریوں پر قابو پا سکتا ہے ۔ ان کی تفصیل ضرور پڑھیے۔۔۔

What is Yoga Treatment ?


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM