Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Asanas » متسیا آسن

 

 

 


متسیا آسن

Yoga Training

 

سروانگ آسن کے بعد اس آسن کو کرنا چاہیئے،کچھ آسن جسم کے مخصوص حصوں کو تحریک دیتے ہیں اور اس فعل  کو الٹا کرنے کے لئے کچھ اور آسن کئے جاتے ہیں تاکہ اثرات متوازن ہو سکیں مثلا سروانگ آسن کے دوران سر گردن اور کندھے غیر فعال رہتے ہیں اور جسم کے نچلے حصے تیزی سے کام کرتے ہیں لٰہذا اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے متسیا آسن کرنا چاہیئے تاکہ سر گردن اور کندھے متحرک ہو جائیں اور جسم کے نچلے حصے غیر فعال ہو جائیں۔ لٰہذا ان دونوں آسنوں کا ترتیب وار استعمال بہت بہتر چیز ہے۔ اس آسن کے دو طریقے ہیں ١۔ لوٹس پوز کے ساتھ ٢۔ بغیر لوٹس پوز کے اگرچہ اول الزکر پوز مؤخر الذکر سے بہتر اور برتر سمجھا جاتا ہے لیکن دونوں ہی یکساں مفاد پہنچاتے ہیں:- تیاری کی حالت: ١۔ پہلے لوٹس پوزیشن اختیار کر لیں پھر اپنی پشت کے بل لیٹ جائیں اور ٹانگوں کو لوٹس شکل میں تلہ کر لیں ریڑھ ، گردن اور سر کو فرش پر مکمل طور پر گرانے کے بعد ررانوں کو بھی نیچے گرا لیں جسم کے قریب ہاتھوں کو فرش پر گرالیں ہتھیلیوں کو نیچے رکھیں، اور معمول کے مطابق سانس لیں لوٹس پوز کے ساتھ یہ تیاری کی حالت ہے۔ اگر ایسا نہ کر سکیں تو دوسرے طریقے کو استعمال کر لیں۔

اگلا صفحہ دیکھیں

واپس مین پیچ


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM