Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Asanas » شیوا آسن

 

 

 


شیوا آسن

 

 

اب تکیل میں کوئی قدرتی حسن والا منظر لائیں مثلا کوئی باغ ، پارک یا لان یا دریا کا کنارہ وغیرہ اور ذہنی طور پر اپنے آپ کو وہاں حاضر کرلیں اور محسوس کریں کہ آپ وہاں کی ہوا سے سانس لے رہے ہیں اور اس تازہ اور معطر ہوا سے گہرے سانس لے لیں۔ اس میں آپ صرف ہوا کو داخل اور خارج کریں اور جب ہوا داخل ہو تو معدہ اوپر کو حرکت کرے اور جب ہوا خارج ہو تو معدہ نیچے کو حرکت کرے گا۔ ایک دفعہ ہوا کا داخلہ اور خارجہ ایک مکمل راونڈ کہلاتا ہے۔ جلد بازی سے سانس نہ لیں اب جب یہ سانس لینے والا سلسلہ ختم ہو جائے تو اپنے اوپر غنودگی اور نیند کی کیفیت طاری کر لیں اور مکمل طور پر ڈھیلے ہو جائیں پانچ سے دس منٹ تک یہی حالت برقرار رہے اب آنکھیں کھول کرجسم کو ٹھیک کریں اور بیٹھ جائیں یہ شیوا آسن مکمل ہو چکا ہے۔

روزمرہ کی مشق :

روزانہ تمام آسن ختم کرنے کے بعد دس سے پندرہ منٹ تک یہ آسن کیا کریں۔ دل کی بیماریوں اور اعصابی تناو کے مریضوں کو باقی تمام آسن چھوڑ کر یہی آسن طویل مدت تک کرتے رہنا چاہیئے۔

فوائد :

مریض اور یوگا کی مشقیں کرنے والے حضرات کو فائدہ پہنچتا ہے یہ تمام عضلات عسبوں اور اعضا کو سکون پہنچاتا ہے اور جب عضلات ۔ عصبے اور اعضاء سکعن کی حالت میں ہوں تو ان میں قوت اور طاقت پیدا ہوتی ہے اور تندرستی بھی وہ لوگ جو بو خوابی کم یا زیادہ بلڈ پریشر ، تبخییری بیماریوں ، پھیپھیڑوں ، دل کی بیماروں دا دماغی عرضہ جات کا شکار ہوں یہ آسن ان کے لئے اکسیر ہے۔ جن لوگوں میں قوت کی کمی ہو ۔ تھکاوٹ سستی رہتی ہو۔ وہ اس آسن کے ذریعے قوت حیات حاصل کر سکتے ہیں۔ لہذا ہر شخص کے لئے یہ آسن بہت بہتر ہے۔

مزید رہنمائی کے لیے اچھی سایٹ ڈاٹ کام کی یوگا ٹیم کو ای میل کریں یا ہماری فورم میں تشریف لائیں ۔

 

 

 

 

واپس مین پیچ


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM