شربت لیموں
اشیاء:
لیموں کا رس ڈیڑھ پاؤ
پیلا رنگ کھانے والا ایک چٹکی
پانی آدھ کلو
چینی تین پاؤ
ترکیب:
لیموں کا رس ہاتھ سے نچوڑ کر نکال لیں اور کپڑے میں چھان کر الگ رکھ لیں۔ایک دیگچی میں چینی اور پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں۔ تین چار جوش آجائیں تو لیموں کا رس ڈال دیں اور پکنے دیں۔ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد چمچہ ہلاتے رہیں۔ ورنہ نیچے لگ جائے گا۔ چمچہ سے دیکھ لیں۔ جب چاشنی ایک تار کی ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ پھر صاف اور خشک بوتلوں میں بھر لیں۔ موسم گرما میں یہ شربت پینے سے دماغ کی خشکی دور ہو جاتی ہے اور دل ودماغ کو فرحت و تازگی حاصل ہوتی ہے۔
Sharbat Leemon Recipe