Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Drink Recipes » شربت صندل

 

 

 


شربت صندل

اشیاء:
صندل کا برادہ ایک چھٹانک(سفید یا سرخ خالص)
روح کیوڑہ ایک شیشی چھوٹی
چینی تین پاؤ
گلاب کا عرق تین پاؤ
ترکیب:
صندل کا برادہ اچھی طرح صاف کر کے گلاب کے عرق میں ڈال دیں اور چوبیس گھنٹے تک بھگو کر رکھ دیں۔ اس کے بعد کسی دیگچی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور پکنے دیں جب عرق گلاب آدھا رہ جائے یعنی خشک ہوجائے تو اتار لیں اور کسی کپڑے میں چھان کر اس میں چینی ملا لیں۔ اور دوبارہ آنچ پر رکھ کر پکائیں کہ ایک تار ہو جائے۔ اس کے بعد اتار لیں ٹھنڈا ہونے پر اس میں روح کیوڑہ ڈال کر پانچ منٹ تک پڑا رہنے دیں۔ چینی کی بوتل لے کر اس کو گرم پانی سے اچھی طرح صاف کر لیں اور تیار شدہ شربت ڈال کر ڈھکنا اچھی طرح بند کر دیا جائے۔ صندل کا عمدہ شربت تیار ہے۔ یہ شربت گرمی دور کرتا ہے اور خون کو صاف کرتا ہے

 

 

Sharbat Sandal Recipe


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM