شربت سنگترہ
اشیاء:
نارنگی 5عدد
لیموں ایک عدد
چینی دو کلو
پانی ایک کلو
ترکیب:
پانی میں چینی ملا کر آنچ پر شیرہ تیار کر لیں۔ جب وہ تار چھوڑنے لگے تو سنگتروں کا رس نکال کر اس شربت میں ملا دیا جائے۔ پھر آنچ پر سے اتار لیں۔ یہ شربت نہایت خوش ذائقہ ہے اور دل و دماغ کو تقویت و فرحت عطا کرتا ہے۔ اس کا استعمال نہایت مفید ہے۔
Sharbat Sangtra Recipe