سپیشل کھیر
اجزاء
دودھ —————————————————————– ایک لیٹر
چینی —————————————————————– ایک پیالی
الائئچی ————————————————————— حسب ضرورت
بادام و پستہ ———————————————————– حسب ضرورت
چاول —————————————————————— آدھی پیالی
کھویا —————————————————————— ایک پیالی
گھی ——————————————————————– دو کھانے کے چمچ
ترکیب :
چاولوں کو صاف ستھرے ململ کے کپڑے سے اچھی طرح پونچھ کر گھی مل دیں۔ دودھ کو دس بارہ منٹ ابال لیں پھر چاول شامل کر کے ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چاولوں کی سوندھی سی خوشبو آنے لگے ۔ درمیان میں وقتا فوقتا ہاتھ سے ہلاتی رہیں۔ پھر چینی ، الائچی ، بادام پستے شامل کر کے پندرہ سے بیس منٹ مزید پکا لیں اور چولہے سے اتار کر تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے دیں پھر کھویا ملاتے ہوئے بلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔
Kheer Recipe