Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Asanas » سلیبھ آسن

 

 

 


سلیبھ آسن

 

 

تیاری کی پوزیشن

پیٹ کے بل لیٹ جائیں فرش کے ساتھ کوئی رخسار لگائیں اپنے جسم کی دونو پہلوؤں پر دونوں ہاتھوں کو کھول کر پہلائیں اور انہیں رانوں کے قریب رکھیں۔ ہتھیلیوں کی انگوٹھے اور انگشت کی انگلی والی سائیڈ کو فرش پر لگادیں اور دونوں ہاتھوں سے اسی پوزیشن میں گھونسے یا مکے تان لیں دونوں ٹانگوں کو پھیلائیں اور پنجوں کو سپاٹ ہی فرش پر رکھ دیں ایڑیوں کو جوڑ لیں اور اسی طرح پنجوں کو بھی ساتھ ملا لیں اب سارے جسم کو سیدھا رکھیں عام طریقے سے سانس لیں اب آپ آسن کے لئے بالکل تیار ہیں۔

مشق کے مراحل

١۔ آہستہ آہستہ سانس کے ذریعے ہوا کو اندر لے جائیں لیکن دونوں نتھنوں کے ذریعے اور گہرا سانس لے کر روک لیں۔

٢۔ اپنے سر کو آہستہ سے اوپر اٹھائیں سیدھا کریں اور ٹھوڑی کو فرش پر ٹکائیں۔ (اس کے نیچے ایک تہہ شدہ تولیہ رکھ دیں)۔

٣۔ اپنے گھونسوں یا مکوں کو سخت کر لیں بازوؤں اور ہاتھوں کو بھی سخت یا اکرا لیں۔

٤۔ اب دونوں ٹانگوں کو اکڑا لیں اور جتنی اوپر ہو سکے لے جائیں۔

٥۔ اس پوزیشن میں پانچ سے چھ سیکنڈ تک رہیں اور ٹانگوں کو نیچے دی گئی تصویر کے مطابق بالکل اکڑا کر رکھیں۔

٦۔ اب آہستہ آہستہ سانس خارج کریں اور اس کے ساتھ ساتھ ٹانگوں کو نیچے فرش پر لاتے جائیں۔

٧۔ جب ٹآنگیں فرش کو چھو لیں تو اپنے سر کو کسی رخسار کے پہلو پر ٹکا دیں اور سارا جسم ڈھیلا چھوڑ دیں۔

٨۔ پانچ سیکنڈ تک آرام کریں اور پھر دوبارہ یہ آسن کریں۔

٩۔ اس آسن کو روزانہ چار مرتبہ کریں اور بھجنگا آسن کے بعد اس کی مشق کریں۔

نوٹ :

وہ لوگ جو دونوں ٹانگوں کو بیک وقت اوپر اٹھانے میں دقت محسوس کریں نیچے دی گئی تصویر کے مطابق عمل کرتے ہوئے صرف ایک ہی ٹانگ سے تین دفعہ چھ راؤنڈ کریں چند ہفتوں کے بعد آپ دونوں ٹانگیں اٹھانےکے قابل ہو سکیں گے۔

فوائد :

پیٹ کی بیماریوں کا بہترین علاج اس آسن سے ہو جاتا ہے گردوں ۔ جگر وغیرہ کے عمل کو تیز کرتا ہے لٰہذا قبض ۔ گیس ۔ بد ہضمی ۔ پیچش ۔ ڈاہریا (دست قے) تیزابیت اور آنتوں کی گیس کی بیماریاں ٹھیک ہو جاتی ہیں۔
اس کے علاوہ یہ آسن سارے جسم پر بھی اچھے اثرات ڈالتا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی میں لچک۔ ۔ آنکھوں یں طاقت ۔ پھیپھڑوں ۔ چھاتی ۔ گردوں ۔ کندھوں وغیرہ میں قوت پیدا کر دیتا ہے۔ چونکہ یہ بے ضرر آسن ے لٰہذا ہر کوئی اس کی مشق کر سکتا ہے۔ کسی مشکل کی صورت میں اچھی سائٹ ڈاٹ کام کے یوگا ایکسپرٹز سے رابطہ کریں۔

 

 

 

تصویر دکھیں


واپس مین پیچ

Yoga Treatment


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM