Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Asanas » سرکا درد اور سانس کی خرابی

 

 

 


سرکا درد اور سانس کی خرابی

 

 

 

ان دونوں امراض کا تعلق سرکے ساتھ ہوتا ہے جبکہ اول الزکر بیماری سانس کی نالی اور ناک کے راستے سے متعلقہ ہے تو سر درد کئی حصول میں پھیل سکتاہے۔ بہرحال اس باب میں دونوں پر توجہ دیں گے۔

سانس کی بیماری

پوری دنیا میںلاکھوں اور بے شمار لوگ اس بیماری کا شکار ہیں۔ آج کل یہ عام بیماری ہے۔ پہلے پہل مسلسل چھینکیں آتی ہیں اور ناک سے پانی پہتا ہے ایک یا دونوں نتھوں کا راستہ بند رہتا ہے۔ سر میں بھاری پن یا درد محسوس ہوتا ہے۔ مکمل طور پر بلغم جمع ہو جاتی ہے۔ سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے اور کوشش کرکے سانس لینا پڑتا ہے۔ آواز بھی خراب ہو جاتی ہے اور اگر یہ بیماری بدرجہ اتم تک پہنچ جائے تو آواز بہت زیادہ خراب ہو جاتی ہے۔ میڈیکل سائنس اس بیماری کو الرجی کی پیداوار گردانتی ہے اور ڈاکٹر محصوص اشیاء ڈھونڈتے ہیں جن سے آدمی یا مریض الرجک ہوتا ہے اور اس سلسلے میں ٹیکے وغیرہ لگائے جاتے ہیں۔ یہ لمبا علاج ہے اور زیادہ یقینی بھی نہیں ہے۔ میڈیکل علاج سے صرف عارضی افاقہ ہوتا ہے۔ لوگوں کو اکثر کچھ مسالہ جات ، پودے، دھواں ، خوشبوئیں ، پھول ، کچھ خاص جانوروں اور ہزاروں دوسری اشیاء سے دور رہنے کو کہا جاتا ہے جن سے وہ الرجک ہوں جبکہ یوگا کا علاج ہر لحاظ سے مختلف ہے۔

 

 

 

 

Yoga For Headache Treatment

 

اگلا صفحہ

واپس مین پیچ


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM