Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » 3 » خصوصیات

 

 

 


خصوصیات

 

26 یہ لوگ جب کسی محفل یا سوسائٹی میں ہوتے ہیں تو خود کو نمایاں رکھتے ہیں اس لیے ان کی قدرو منزلت بہت زیادہ ہوتی ہے

27۔ یہ لوگ ، شریف النفسی کے علاوہ انتظامی جاہلیت کے حاصل کرنے کے لئے خاص خاص حکمت عملی کی صفات تمایاں رکھتے ہیں۔

28۔ یہ لوگ جب اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں تو مکمل یقین کے ساتھ کرتے ہیں۔

29۔ یہ لوگ اچھے میزبان ہوتے ہیں وہاں خوش مزاجی میں بھی لاجواب ہوتے ہیں۔ اکثروبیشتر دوسروں کے رنج و غم کو بھول کر ہمیشہ اپنا رحجان زندگی کے روشن پہلووں کی طرف رکھتے ہیں۔

30۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ حد اعتدال سے نکل کر اعتماد شکن بن جاتے ہیں۔ بدیں وجہ راز دار نہیں ہو سکتے۔ انہیں رازداری کے باقل خیال نہیں کیا جاتا۔

31۔ یہ لوگ جس طرح مال و دولت جمع کرتے ہیں۔ اس سے کہیں زیادہ اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے اڑا دیتے ہیں۔ مبالغہ آمیزی بھی حد سے زیادہ کرتے ہیں۔ کسی بھی معاملے کو اہم سمجھتے ہوئے اس کی تشہیر سے گریز نہیں کرتے۔ جب اپنی آزادی پر زد پڑتی دکھائی دے تو ضرور احتیاط سے کام لتے ہیں۔

32۔ یہ لوگ ہمیشہ اس بات کے لئے کوشاں رہتے ہیں کہ دوسرے ان کی بات کو توجہ سے سنیں۔ دوسروں کی بے توجہی انہیں کبھی برداشت نہیں ہوتی۔ یہ لوگ اپنی شخصیت کو ہمیشہ نمایاں کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔

33۔ ان لوگوں کی ایک منفی خصوصیت یہ ہے کہ یہ اپنی بات منوانے کے لئے آمرانہ رویہ اختیار کر لیتے ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ ہرگز برداشت نہیں کرسکتے کہ کوئی ان کے حکم کی سرتابی کرے۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ لوگ ان کے بنائے ہوئے اصولوں پر چلیں یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ ان کی مخالفت کرتے ہیں۔

34۔ یہ لوگ اپنی آزادی کے معاملے میں بڑے محتاط واقع ہوتے ہیں۔ انہیں زیادہ پابندیاں پسند نہیں ہوتیں۔ یہ لوگ احساس ذمہ داری سے مالامال ہوتے ہیں۔

35۔ ان لوگوں کی خوبصورتی اور خوب سیرت چیزوں سے عشق ہوتا ہے۔ لباس اور آرائشی مصنوعات کے دلدادہ ہوتے ہیں۔ خوش پوش اور خوش گو ہوتے ہیں۔ زندہ رہنے کے فن سے آشنا ہوتے ہیں۔

36۔ یہ لوگ فطرتا رومان پرور ہوتے ہیں۔ متانت ان کی طبع کی نمایاں خصوصیت ہوتی ہے۔

37۔ یہ لوگ اپنی جلد بازی کی عادت کے باعث اکثر نقصان بھی اٹھاتے ہیں مگر ذاتی عزت اور وقار کا احساس انہیں اپنی غلطی تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

38۔ یہ لوگ عام طور پر راست باز اور سچے ہوتے ہیں اور جب دوسرے لوگ ان پر اعتماد کرنے لگیں تو ان کی یہ صفات اور بھی نمایاں ہو جاتی ہیں۔ انہیں دھوکے ، فریب اور مکاری سے سخت نفرت ہوتی ہے۔

39۔ ان لوگوں کو کسی کی مکاری اور دھوکہ دہی کا پتہ چل جائے تو بلا تامل اس کا بھانڈا پھوڑ دیتے ہیں خواہ اس کی وجہ سے انہیں خود بھی نقصان اٹھانا پڑے۔

40۔ ان لوگوں کو مذہب اور مذہبی اقدار عمل پیرا ہونے کی تربیت اور ترغیب نہ بھی دی جائے تب بھی ان کے دلوں میں دینداری کا جذبہ خودبخود پیدا ہو جاتا ہے اور لوگ قدرتی طور پر عام لوگوں سے زیادہ خدا ترس ثابت ہوتے ہیں اور اپنی فطری خدا ترس اور خدا پرستی کے باعث نیکی اور بھلائی کے کام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور ہر لخطہ دوسروں کی ممکنہ حد تک مدد کے لیے آمادہ رہتے ہیں۔

41۔ یہ لوگ کاروبار اور تجارت مین خاصے کامیاب رہتے ہیں کیونکہ یہ لوگ اپنے ملازموں اور ماتحتوں کی بھلائی کا بہت خیال رکھتے ہیں اور انہی خوبیوں کے باعث دوسروں کے ح میں رحمت ثابت ہوتے ہیں۔

42۔ ان لوگوں میں سے بعض افراد کے ساتھ یہ المیہ پیش آتا ہے کہ وہ خود غرضی اور ذاتی مفاد پرستی کے جال میں پھنس جاتے ہیں اور پھر زندگی میں ان کا سارا طرز عمل منفی توعیت کا ہو جاتا ہے۔ یہ لوگ منفی طرز عمل کے زیر اثر آجانے پر کسی کو نیکی یا بھلائی کا کام کرتے دیکھتے ہیں تو ان میں طرح طرح کے عیب نکالنے لگ جاتے ہیں۔

43۔ یہ لوگ منفی طرز عمل کے زیر اثر خود سخاوت اور خیرات بھی کرتے ہین اتو ایسی جگہ جہاں سے انہِیں شہرت کی امید ہو ، چنانجہ کسی کام کے لئے چندہ دینے والے سخی داتاوں کے ناموں کا اعلان ہو رہا ہو تو وہاں یہ لوگ سو روپے کی جگہ ایک ہزار روپیہ دے دیں گے مگر کسی فاقہ زدہ مسکین کے ہاتھ پر ایک ٹکا رکھنے کے بھی روادار نہیں ہوں گے۔

44۔ یہ لوگ اپنے مقاصد کے حصول کے بارے میں ہمیشہ پر امید رہتے ہیں۔ مگر یہ اندھی تقدیر پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض ہاتتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ رہتے بلکہ برابر محنت اور جدوجہد کرتے ہیں۔

45۔ ان لوگوں کے خیالات اور تصورات کی بنیاد خواہشات اور خوش فہمیوں پر نہیں بلکہ منطقی غوروفکر اور ذہانت و استدلال پر ہوتی ہے اسی لئے اکثروبیشتر قسمت ان کا ساتھ دیتی ہے اور وہ اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب رہتے ہیں۔

46۔ یہ لوگ پیدائشی طور پر خوش قسمت واقع ہوتے ہیں چنانجہ بد قسمتی ان کی راہ میں زیادہ دنوں تک حائل نہیں رہتی ۔

47۔ یہ لوگ فطری طور پر خوش امید رہتے ہیں۔ گو بعض اوقات ان کے ساتھ ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ مٹی مین ہاتھ ڈالتے ہیں تو وہ مٹی  ہی رہتی ہے سونا نہیں بنتی مگر اس کے باوجود یہ انید اور جدوجہد سے ہات نہیں روکتے۔

48۔ یہ لوگ محبت کے معاملے میں دانستہ کسی کو دھوکہ نہیں دیتے مگر جب وہ رومانی طور پر کسی سے متاثر ہوتے ہیں تو ان کی قوت استدلال بے بس ہو کر رہ جاتی ہے۔

49۔ یہ لوگ اکثروبیشتر رشتہ داروں سے تعلقات میں کوئی دلچسپی یا گرم جوشی ظاہر نہیں کرتے اور خون کے رشتوں کی محبت کے قائل نہِیں ہوتے۔

50۔ یہ لوگ دروغ گوئی اور بد دیانتی کا الزام بررداشت نہیں کر سکے اور دوسروں کی طرف سے بے بنیاد الزامات اور بے سروپا باتوں پر مشتمل ہو جاتے ہیں۔

&nbsp

What is Luck & Bad Luck

Lucky Number

 


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM