Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » 1 » خصوصیات

 

 

 


خصوصیات

34۔ یہ لوگ قوت جسمانی کی وجہ سے تندرست اور مضبوط اعضائے جسمانی کے مالک ہوتے ہیں۔

35۔ یہ لوگ تقریر کرنے میں ماہر ہوتے ہیں اور کسی بھی موضوع پر فی البدیہ بول سکتے ہیں۔

36۔ یہ لوگ شاہانہ طرز گفتگو اختیار کئے رکھتے ہیں۔

37۔ یہ لوگ مقاصد کی تکمیل میں نمائش پسند نہیں کرتے۔

38۔ یہ لوگ جہاں بھی جاتے ہیں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ جہاں بیٹھے ہیں نمایاں جگہ پر بیٹھے ہیں۔

39۔ یہ لوگ ناکامیوں کو ذلت سمجھتے ہیں۔ اس لیے ہر کام کو انجام دینے میں تھکاوٹ محسوس نہیں کرتے ۔

40۔ یہ لوگ موقعہ شناسی اور دور اندیشی سے بھرپور فائدہ حاصل کرتے ہیں اور ایسے کارہائے نمایاں سر انجام دیتے ہیں جن کے کرنے سے ان کے نام کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔

41۔ یہ لوگ اظہار محبت کرتے ہیں تو خوب سوچ سمجھ کر ، تاکہ نقصان نہ اٹھانا پڑے۔

42- یہ لوگ ترقی کی نئی نئی راہیں تلاش کرتے ہیں۔

43۔ یہ لوگ ہر وقت سرگرم عمل رہنے میں ایک روحانی لذت محسوس کرتے ہیں۔

44۔ یہ لوگ کسی کی رائے لینا پسند نہیں کرتے ۔ دوسروں پر حکمرانی کرنا ان کی فطرت کا خاصہ ہے۔

45۔ یہ لوگ اپنی قوم یا خاندان میں سب سے الگ ، مختلف اور انوکھے انداز رکھنے والے ہوتے ہیں۔

46۔ یہ عام لوگوں میں بہت جلد مشہور ہو جاتے ہیں۔

47۔ یہ افراد نمود نمائش کے دلدادہ ہوتے ہیں۔

48۔ یہ لوگ بڑے فضول خرچ اور سیر و تفریح پر دل کھول کر دولت خرچ کرنے والے ہوتے ہیں۔

49۔ یہ لوگ بے شمار کامیابیوں سے سرفراز ہوتے ہیں۔

50۔ یہ لوگ زندگی کے ہر موڑ پر موثر اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

51۔ یہ لوگ ہر قیمت پر اپنی بات منوانے کے عادی ہوتے ہیں۔

52- یہ لوگ اپنی اس خاصیت کی بنا پر غنڈہ گردی سے بھی باز نہیں آتے اور امریت پسند بن جاتے ہیں۔

53- یہ لوگ جب رحم دلی کے موڈ میں ہوتے ہیں تو ان کے مزاج کے اندر چھپی ہوئی مہربانیاں ان کے سخت مزاج پر غالب آ جاتی ہیں۔

54۔ یہ لوگ بڑی حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ نکتہ چینی یا تنقید کو ذرہ بھر بھی برداشت نہیں کر پاتے ۔

55۔ یہ لوگ اپنا راز دوسروں پر ظاہر نہیں ہونے دیتے۔

56۔ یہ لوگ غصے کی حالت میں بڑے سخت گیر اور جابر دکھائی دیتے ہیں۔

57۔ یہ لوگ اکھڑ مزاج ہوتے ہیں اس لیے ان لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دینا ہی مناسب ہوتا ہے۔

58۔ یہ لوگ اپنے مزاج میں خود غرضی اور نفس پروری بھی رکھتے ہیں۔

59۔ یہ لوگ اپنا مقصد نکالنے کے لیے دوسروں کے نقصانات کی پروا نہِیں کرتے۔

60- یہ لوگ دوسروں کی تکالیف اور احساسات کو جاننے کی قطعی کوشش نہیں کرتے اور اپنے منصوبے یا پروگرام پر اندھا دھند عمل کیے جاتے ہیں۔

61۔ یہ لوگ نہ صرف خود محنت اور جدوجہد مین مصروف رہتے ہیں بلکہ اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد بھی محنت اور جدوجہد میں مصروف دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

62- یہ لوگ ہر قسم کے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں اور ہمیشہ چاک و چوبند ار مستعد رہتےہیں۔ یہ لوگ نظم و ضبط کے بڑے پابند ہوتے ہیں۔

63- یہ لوگ نظم و ضبط کے بڑے پابند ہوتے ہیں۔

64۔ یہ لوگ دوسروں پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان ککی حثیت اپنے حلقے میں یک سر کردہ لیڈر کی سی ہوتی ہے۔

65- یہ لوگ قیمتی سے قیمتی اور نت نئی اشیاء اکٹھی کرنے کے شوقین ہوتے ہیں۔

66۔ یہ لوگ اپنے اندر بہترین تخلیق کار بننے کی صلاحیتیں رکھتے ہیں۔

67- یہ لوگ بلند سے بلند ترین مقام حاصل کرنے کے رسیا ہتے ہیں۔

68۔ یہ لوگ مقق ، موجد اور انجینئر کی حیثیت سے بڑے کامیاب رہتے ہیں۔

69- یہ لوگ کامیابیاں حاصل کرنا اپنا مقدر سمجھتے ہیں۔

70- یہ لوگ تجارت اور کاروبار میں بھی کامیاب رہتے ہیں۔

71- یہ لوگ اعلی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور ان کی یہی صلاحیتیں انہیں قسمت اور شہرت کی بلندیوں تک لے جاتی ہیں۔

72- یہ لوگ بات چیت میں الجھاو اور مکاری پسند نہیں کرتے ، صاف صاف اور واضح بات چیت کے قائل ہوتے ہیں۔

73- یہ لو گ پہلی ہی ملاقات میں دوسروں کو متاثر کر لیتے ہیں۔

74- دوسروں کو ہم خیال بنانے کی صلاحیت سے مالا مال ہوتے ہیں۔

75- یہ لوگ نہ تو کسی کو جلد معاف کر سکتے ہیں اور نہ ہی بھلا سکتے ہیں۔

76- یہ لوگ حیرت انگیز صفت کے مالک بھی ہوتے ہیں کہ بعض اوقات بغیر سوچے سمجھے کسی کی طرف مائل ہوتے چلے جاتے ہیں۔

77۔ یہ لوگ ایسے اقدامات سے بھی گریز نہیں کرتے  جو ان کی فطرت کے خلاف ہوں۔

 

 

 

Previous —————————————————————————————- Next

Lucky Number

Qualities of Person according to date of birth

Ilam Uladaad

 


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM