Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Learn Magic in Urdu » جلے ہوئے رومال سے بیسیوں رنگ برنگے رومال بنانا

 

 

 


جلے ہوئے رومال سے بیسیوں رنگ برنگے رومال بنانا

 

اس جادو میں دیا سلائی سے ایک رومال جلا دیا جاتا ہے اور پھر اس ایک رومال سے دیکھتے ہی دیکھتے کئی خوبصورت رومال نکل آتے ہیں لیکن اس فن میں کافی پریکٹس اور چالاکی درکار ہوتی ہے۔ اچھی سایٹ ڈاٹ کام پر بتائے گئے دوسرے جادووں کی طرح یہ جادو بھی بڑا دلچسپ ہے اور اچھی سایٹ ڈاٹ کام ہی وہ پہلی ویب سایٹ ہے جو جادو ک ایسے پوشیدہ راز فاش کرنے جا رہی ہے۔
طریقہ کار یہ ہے کہ ایک دیا سلائی کی ڈبیہ لے کر حاضرین کو دکھلا دیں کہ حضرات یہ ایک ماچس بکس ہے اور اس کے اندر صرف تیلیاں ہیں اس ڈبیہ کا حصہ جدھر تیلیوں کا مصالحہ ہوتا ہے باہر نکال کر میز پر رکھ دیں اور دوسرا حصہ جو تیلیوں والا حصہ آگے جانے کی واجہ سے خالی ہو گیا ہے اس میں ریشمی رومال کی ایک گولی سی بنا کر رکھ لیں اس کے بعد کاغذ کا ایک ٹکڑا ہاتھ میں لے کر حاضرین سے کہیں لو جناب یہ کاغذ کا ٹکڑا جو میرے ہاتھ میں ہے میں اسے جلا دوں گا اور جلنے کے بعد یہ اپنا رنگ بدلے گا۔
اب وہ ڈبیہ اپنی طرف سرکا کر اس میں سے ایک تیلی نکال لیں لیکن تیلی کے ساتھ ہی بڑی پھرتی سے پچھلے حصے سے رومال بھی اڑا لیں یعنی ڈبیہ کو بند کرنے کے بہانے وہ رومال اپنی ہتھیلی میں چھپا لیں اب وہ ماچس کی تیلیاں ماچس پر رگڑ کر آگ پیدا کریں اور کاغذ کے ٹکڑنے میں آگ لگا دیں لیکن کاغذ کو پورا جلنے نہ دیں اسے فورا اٹھا کر ہاتھوں میں مسلنا شروع کر دیں اور ہاتھوں میں مسلتے مسلتے وہ رومال والی گولی ہتھیلیوں میں جھٹ ایک ہاتھ سے جھٹک کر رومال دکھا دیں ناظرین حیران ہوں کہ جلے ہوئے کاغذ سے کیسے رومال بن گیا۔ اس کے بعد آپ حاضرین کو مخاطب کریں کہ حضرات اس ایک رومال سے کئی رومال پیدا ہو جائیں گے، اس موقعہ پر ایک بات اور یاد رکھیں ادھر جب آپ یہ کھیل دکھلا رہے ہوں تو آپ کا خفیہ ساتھی چار پانچ رومالوں کی گولی بنا کر میز پر رکھ دے اور آپ وہ رومال ان رومالوں والی گولی پر بچھادیں پھر جب رومال اٹھانے لگیں تو ساتھ ہی وہ رومالوں کی گانٹھ بھی اٹھا لیں اور ہتھیلیاں ملتے ملتے ایک دو تیں چار پانچ رنگ برنگ کے رومال نکال کر حاضرین کو دکھلادیں سب حیران رہ جائیں گے کہ یہ اس قدر رنگ برنگ کے رومال کہاں سے آ گئے۔

 

 

 

Jadu


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM